صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن “عزمِ استحکام” کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
صدرِ زرداری نے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ہر شہری کو دہشت گردی کے خلاف متحد رہنا ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کو فرار کا کوئی موقع نہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور مکمل امن و امان کی بحالی تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی ٹانک خفیہ آپریشن خوارج لکی مروت

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
  • ٹانک میں سکیورٹی آپریشن: سرگرم 8 خوارج ہلاک،  بھاری اسلحہ برآمد
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین 
  • ٹانک میں سکیورٹی فورسزکا“فتنہ الخوارج”کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
  • ٹانک: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، 8 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
  • ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارج ہلاک
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑلی : امریکی کماندڈ کا خراج تحسین 
  • پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین