لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کو فرار کا کوئی موقع نہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور مکمل امن و امان کی بحالی تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی ٹانک خفیہ آپریشن خوارج لکی مروت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹانک خفیہ ا پریشن خوارج لکی مروت
پڑھیں:
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔
یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 5 شدید زخمی حالت میں فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے ہیں۔
کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔