data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 6 دسمبر کو اس اطلاع کے بعد کی گئی کہ علاقے میں فتنۃ الہندوستان  سے وابستہ دہشت گردوں کی ایک اہم موجودگی کا سراغ ملا ہے۔

ترجمان کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے گھیرے میں لیا، جس کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،  کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں تمام 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے  عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی، اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کے کسی بھی نیٹ ورک کو دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا،ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے افسران اور جوان پوری قوم کی عزت و فخر ہیں، عزمِ استحکام کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے متحد ہے۔ وزیراعظم نے مشکل آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اپنے دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار