data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان انویسٹرز فورم کی حلف برداری اورخالد مجید کےلئے الوداعی تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ ( سید مسرت خلیل) جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے حلف برداری اورسبکدوش ہونے والے قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے آیت ربانی کی تلاوت سے کیا۔ تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر احمد نے کی۔ تقریب میں فورم کے نو منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی حلف برداری بھی ہوئی۔ ٹریڈ قونصل سعدیہ نے حلف لیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد نےشرکت کی اور قونصل جنرل کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر شفقت محمود نے کہا کہ قونصل جنرل خالد مجید ایک نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور کمیونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔ جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک نے کہا کہ قونصل جنرل نے قونصلر سروسز میں جو نمایاں بہتری پیدا کی، جیل میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر خصوصی توجہ دی اور نئے قونصل خانے کی عمارت کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے گزشتہ چھ برسوں میں نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی محبت اورتعاون سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے دنوں میں کمیونٹی کی دعائیں ان کے لیے انمول تحفہ تھیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کمیونٹی کی خدمت ہو یا قونصل خانے کے امور، ہر کامیابی ان کی پیشہ ورانہ ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ تقریب سے چودھری انصر محمود، مسعود احمد پوری، سردا راقبال یوسف ،سردارعنایت وقاص، سید ریاض حسین بخاری، چودھری شہباز حسین، اظہرعباس ورائچ اور محمد فضل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالد مجید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ماسا اور اسکانکم کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید اعزازی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب کا اختتام پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب کے قائم مقام پرنسپل محمد ذیشان کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

سید مسرت خلیل گلزار

متعلقہ مضامین