شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی مشقیں ایران میں ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کے ڈائریکٹر الربیک شرشیف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں 4 دسمبر کو ایران میں منعقد کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایک روسی عہدیدار نے اس میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی کی مشقوں کی میزبانی ایران کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی کی مشقیں ایران میں ہوں گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کے ڈائریکٹر الربیک شرشیف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں 4 دسمبر کو ایران میں منعقد کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے ایران میں
پڑھیں:
پاکستان، ایران، ترکیہ فریٹ ٹرین دسمبر 2025ء میں دوبارہ چلے گی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے ملاقات کی۔ دو طرفہ ریلوے تعاون فریٹ آپریشنز اور تجارتی روابط پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایرانی وزیر نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک ایران کے ذریعے عالمی منڈیوں سے جڑ رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران مل کر چین کو یورپ سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریلوے شعبے میں مشترکہ پلان پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر اور آپریشنز میں اشتراک بڑھانے پر غور کیا۔ دونوں ممالک نے ریلوے آپریشنز اور کمرشل سرگرمیوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تہران استنبول (آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین دسمبر 2025ء میں دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چابہار اور گوادر بندرگاہوں کو ریل یا سڑک کے ذریعے جوڑنے پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے کوآرڈی نیشن میکنزم پر اتفاق کیا گیا۔