کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش، متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرعزم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش جاری ہے جس میں شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کی نئی بنیاد رکھی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کراچی میں کامیابی سے جاری ہے۔ ایونٹ کے دوران غیر ملکی شرکا نے پاکستان کے شعبۂ صحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
روسی مندوب کا کہنا ہے کہ یہ نمائش پاکستان کے تاجروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے۔ ایونٹ میں شرکت کا مقصد ایسے شراکت دار تلاش کرنا ہے جن کے ساتھ مشترکہ تعاون کو فروغ دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ماسکو کی 14 کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے اور کاروباری شراکت دار تلاش کرنے کیلئے موجود ہیں۔
دوسری جانب چینی مندوب نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نہایت اہم مارکیٹ ہے اسی لیے ہم اس نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔
وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے درمیان براہِ راست روابط مضبوط بنانے، ثقافت اور میڈیا کے شعبے میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس میں فلم، ڈراما اور ثقافتی پروگراموں کی مشترکہ پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کی گئی، ٹرانسپورٹ میں برقی، خودکار اور ہائیڈروجن گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر تعاون پر اتفاق ہوا. موٹروے اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں قطری سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔