اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیئے میں فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر بحری امور جنید انور چودھری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی۔ جہاز سازی آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق جنید انور نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر کو جدید میری ٹائم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترک وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جنید انور نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹیونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے۔ پاکستان آئندہ تین ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251023-08-24
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ 3 ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراطِ زر کی شرح 5 سے 7 ات فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری لاگت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بہتر کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا حالیہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ بھی پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس، توانائی، نجکاری اور پبلک فنانس میں گہرے اصلاحاتی اقدامات پر کاربند ہے۔ مالی سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.2 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کرنے کا ہدف ہے۔ اسی طرح ٹیکس وصولیوں کی شرح کو 13 فیصد تک لے جایا جائے گا۔ وفد کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 34 سرکاری ادارے نجکاری کمیشن کے سپرد کردیے ہیں، جہاں عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ قومی ائر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 بڑی غیر ملکی کمپنیاں مستعد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک فنانس میں اصلاحات اور پنشن کے ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل کی گئی ہے۔ پاکستان جلد ہی چینی منڈی میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ یوروبانڈ مارکیٹ میں دوبارہ واپسی کے منصوبے پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کے منافع اور ڈیویڈنڈ کی منتقلی کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں۔ آخر میں وزیرِ خزانہ نے جرمن سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ترکیہ کے مابین سمندری رابطے کیلئے فیری سروس پر غور
  • ای سی سی اجلاس میری ٹائم ٹیکنالوجی پارک کیلئے 2.5ارب ‘ سونے قیمتی دھاتوں کی تجارت سے پابندی ہٹانے کی منظوری 
  • پاکستان اور ترکی کے درمیان فیری سروس پر غور
  • پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق
  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور
  • قطر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان، اقتصادی و تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط
  • قطر کا 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعادہ، اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے پروٹوکولز پر دستخط
  • وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک بن چکا، وزیر خزانہ