سعودی عرب، ایران اور چین کا بیجنگ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سعودی عرب، ایران اور چین نے منگل کے روز تہران میں ہونے والے اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے سعودی چینی ایرانی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے کی جبکہ سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ میاؤ دی یُو نے کی۔
سعودی اور ایرانی وفود نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بیجنگ معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے چارٹر، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پابندی پر زور دیا گیا۔
سعودی عرب اور ایران نے معاہدے کے نفاذ میں چین کے تعمیری کردار اور مسلسل تعاون کا خیرمقدم کیا۔ چین نے بھی ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو
تینوں ممالک نے سعودی۔ایران تعلقات میں بتدریج پیش؎رفت اور اس سے پیدا ہونے والے وسیع مواقع کا اعتراف کیا۔
اجلاس میں قونصلر خدمات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا جس کے باعث سنہ 2025 میں 85,000 سے زائد ایرانی عازمین نے حج اور 210,000 سے زائد افراد نے عمرہ انتہائی سہولت اور تحفظ کے ساتھ ادا کیا۔
تینوں ممالک نے اقتصادی اور سیاسی شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ارادے کا اظہار کیا اور زور دیا کہ علاقائی مکالمہ اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت
اجلاس میں فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا اور ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مذمت کی گئی۔
ایران نے اس حوالے سے سعودی عرب اور چین کے واضح مؤقف کو سراہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران بیجنگ معاہدہ سعودی عرب سعودی عرب اور ایران معاہدہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران بیجنگ معاہدہ سعودی عرب اور ایران معاہدہ بیجنگ معاہدے پر سعودی عرب اور اور ایران اور چین کے لیے
پڑھیں:
روس کا کینیڈا، فرانس، پرتگال کے ساتھ عسکری معاہدے ختم کرنے کا اعلان
ماسکو:روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور روسی فیڈریشن کی حکومت اور جمہوریہ پرتگال کی حکومت کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط 4 اگست 2000 کو ماسکو میں ہوئے تھے۔
روسی حکومت کے حکم نامے میں مذکورہ معاہدوں کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ اب ان سب معاہدوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کینیڈا، فرانس اور پرتگال کو حکومت کے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے۔