ریاض میں مومینٹم 2025 ترقیاتی مالیاتی کانفرنس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مومینٹم 2025 ترقیاتی مالیاتی کانفرنس کا افتتاح ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے کردیا۔ قومی ترقیاتی فنڈ کے زیر انتظام یہ کانفرنس 9 سے 11 دسمبر تک جاری رہے گی۔
افتتاحی تقریب میں نائب چیئرمین محمد التویجری اور فنڈ کے گورنر ڈاکٹر اسٹیون گرو نے شہزادہ فیصل کا استقبال کیا اور انہیں نمائش میں پیش کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
خطاب میں محمد التویجری نے کہاکہ قیادت کی سرپرستی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی سرمایہ کاری پائیدار ترقی کا مرکز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فنڈ نے گزشتہ سال 52 ارب ریال کی معاونت فراہم کی، جو ایک ملین سے زائد افراد کے لیے مفید رہی، اور غیر تیل ملکی پیداوار میں 47 ارب ریال کا اضافہ ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ سیاحتی، ثقافتی اور صنعتی شعبوں میں مجموعی طور پر قریباً 7500 منصوبوں کو مدد فراہم کی گئی، جبکہ عالمی سطح پر 100 ممالک میں 800 سے زیادہ منصوبے 21 ارب ڈالر کی لاگت سے سپورٹ کیے گئے۔ توانائی کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن اور شمسی منصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری جاری ہے۔
کانفرنس میں وزرا، ماہرین اور اقتصادی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد قومی ترقیاتی فنڈ کی حکمتِ عملی کو مضبوط بنانا اور ایسے پائیدار نتائج پیدا کرنا ہے جو معیشت اور معاشرے دونوں پر مثبت اثر ڈالیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ریاض سعودی عرب کانفرنس کا افتتاح وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض کانفرنس کا افتتاح وی نیوز
پڑھیں:
قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کیساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل کے حوالے سے لائحہ عمل پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے مختلف مراحل میں اصلاحات کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اصلاحات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹیک ہولڈرز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت خود کروں گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اصلاحات میں معاونت پر وزیراعظم نے شراکت داروں، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
اجلاس کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے انسانی وسائل کو منصوبوں کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے مقاصد اور امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔
اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ بروقت پروکیورمنٹ نہ ہونا ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی بنیادی وجہ ہے۔ای-پروکیورمنٹ اور پراجیکٹ ریڈی نیس کی سہولیات کی فراہمی سے پروکیورمنٹ کو تیز رفتار بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں منظوری کے کئی مراحل شامل ہوتے ہیں جن کو سہل بنانے کی ضرورت ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اجلاس میں اصلاحات کے حوالے سے چار ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز دی گئی۔ پہلا ورکنگ گروپ ترقیاتی منصوبوں کے منظوری کے مراحل اور تیاری کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گا ۔ دوسرا ورکنگ گروپ پروکیورمنٹ کو جدید اور شفاف خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گا۔ تیسرا ورکنگ گروپ منصوبوں کے لئے زمین کے حصول اور ری-سیٹیلمینٹ کے معاملات میں اصلاحات لانے کے حوالے سے ہو گا جبکہ چوتھا ورکنگ گروپ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انسانی وسائل اور اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ, وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری