وزیر بلدیات سندھ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ملاقات کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یوسیز اور ٹاؤن کو مستحکم کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جازہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی میر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈاریکٹر کلک نے شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کا اجلاس بلایا ہے، ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، سندھ کی تمام مقامی حکومتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یوسیز اور ٹاؤن کو مستحکم کیا جائے، ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کے کے تعاون کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔