لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے  آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے۔ کشمیر کی آزادی تحریک قربانی، جذبے اور خود داری کی داستان ہے۔ ورلڈ پولیو ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے 100فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا مشن ہے۔ پولیو کے 100فیصد خاتمے سے ہی بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیو سے مکمل نجات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔  پولیو ورکر قوم کے ہیرو ہیں، خدمات کی قدر کرتے اورسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین سے اسلحہ اور سمگلنگ کلچر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل چوتھا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اہم ترین فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ڈرون پولیسنگ، مربوط سکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کا صوبے بھر میں موجود 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسرنو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025ء  متعارف کرایا جائے گا۔ سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025ء  ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گی۔ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو15 دن کے اندر اسلحہ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی۔ پنجاب میں جاری ہونے والے اسلحے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب میں نجی سکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے باقاعدہ ضوابط بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نجی سکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائے گا۔ انسٹنٹ پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس میں سٹینڈرڈ سیکشن بنایا جائے گا۔ لاہور میں کرائم سین پر جلد از جلد رسائی کے لئے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔ ڈرون پولیسنگ کسی بھی جرم یا ہنگامی صورتحال پر فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردعمل یقینی بنائے گا۔ جیسے ہی جرم کی اطلاع موصول ہوگی پولیس ڈرون کرائم سین پر فوری پہنچ جائے گا تاکہ مجرم کو فوری ٹریک کیا جا سکے۔ ڈرون پولیسنگ کے اس نظام کو بعد ازاں پورے صوبے میں وسعت دی جائے گی۔ پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ سکینرز نصب کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس جرم کی سزا 14 سال قید مقررکی جائے گی۔ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاکہ اسلحہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔  مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام میں ڈویلپمنٹ کی ضرورت کا شعور مثبت رجحان ہے۔ پنجاب میں تیز ترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 3 ہزار مراکز صحت اور ہسپتالوں کی تعمیرومرمت اور بحالی پراجیکٹ منفرد ریکارڈ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مختصر مدت میں 20ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت ناقابل تردید مثال ہے۔ ستھرا پنجاب، 1100الیکٹرو بس اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘ ‘پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کی روشن دلیل ہے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن اور جدید ترین مواصلاتی سہولتوں تک رسائی یقینی بناکر ڈویلپمنٹ کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ معاشی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لئے عوامی معلومات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈویلپمنٹ کے لئے عوامی شعور بیدارکرنے کے لئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔مریم نواز نے خیبر پی کے کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے آٹھ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف فیصلہ کیا گیا ڈرون پولیسنگ کیا جائے گا کی جائے گی اجلاس میں اسلحہ کی شریف نے کیا جا کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش

عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے  آیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے  فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔ 

انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں  زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے  مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین  تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر  رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا