بالی ووڈ کی اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے “بفیلو پلاسٹی” نامی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے جھانوی نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے ان کے چہرے کا تجزیہ کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ سرجری کرائی ہے، جو حقیقت میں محض ایک جھوٹی کہانی ہے۔
بفیلو پلاسٹی” یا “بل ہارن لپ لفٹ” ایک کاسمیٹک سرجری ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو کم کیا جاتا ہے تاکہ ہونٹ قدرتی طور پر زیادہ بھرے ہوئے دکھائی دیں۔
جھانوی کپور نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایسی افواہیں نوجوان لڑکیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “اگر کوئی کم عمر لڑکی ان باتوں پر یقین کر کے غیر محفوظ طریقے سے سرجری کرواتی ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔”
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ خوبصورتی بڑھانے کے متعلق لوگوں میں صحیح آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعووں سے بچ سکیں اور ایسی سرجریوں سے گریز کریں جو کسی اداکارہ کے نام سے جڑ کر پھیلائی جاتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب حکومت، کینسروکارڈیک سرجری کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے کینسر اورکارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، کینسراورکارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا ہوا ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی، مریض سی ایم سپیشل اینیشیٹو کارڈ پر 10 لاکھ تک علاج پر خرچ کرسکے گا، پہلے مرحلے میں 45 ہزارمریض اس کارڈ سے علاج کروا سکیں گے، چیف منسٹرکارڈیک سرجری پروگرام کارڈ پر مفت سرجری کی جائے گی، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسرٹریٹمنٹ کا اوپی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی۔

بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ میں پہلے مرحلے میں 219 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے جب کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھامیں 258 اسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور15 فروری سے فنکشنل ہوگا جس میں 1 ہزار 104 اسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل
  • پنجاب حکومت، کینسروکارڈیک سرجری کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
  • جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا
  • حالیہ سیاسی صورتحال مسئلہ کشمیر کیلیے سازگار ہے، آئی پی ایس فورم
  • ٹریفک آرڈیننس پر تضاد؟ وزیراعلیٰ کی تردید، وزرا کے بیانات سے نیا ابہام پیدا
  • ایریزونا جہاز کو دوبارہ “آنسو” نہ بہانے دیں، چینی میڈیا سروے
  • بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
  • پختون قبائلی ہوں، تربیت ایسی نہیں گالیاں دوں،سہیل آفریدی
  • پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری پر مبنی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ