پنجاب قانون کی بالادستی کیلئے اہم فیصلے : مریم نواز کا ہنر مندپروگرام ، ایک لاکھ 80ہزار سے زائد نوجوان کی ٹریننگ کا نیاریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔ پنجاب حکومت نے صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی رفتار تیز اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں ڈالہ کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا امن کمیٹیز کو فوری طور پر موثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے وژن ریاست عوام کی چوکھٹ پر کے تحت ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس سٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے پھر سے واضح کر دیا کہ کومبنگ آپریشنز، کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں کسی فرقہ یا عقیدے کے خلاف ہرگز نہیں۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سخت پابندی اور کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی۔ پنجاب کی انتظامیہ کو ضلعی رپورٹس میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا کہ کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ روزانہ رپورٹ کرے گی کہ کتنے غیرقانونی بین الاقوامی رہائشی مرکز میں ڈی پورٹیشن کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پنجاب انتظامیہ روزانہ بتائے گی کہ کتنے بین الاقوامی باشندے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے ہیں۔ عوام غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری/ پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پنجاب میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہنرمند پروگرام کے تحت چند ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا اور منفرد ریکارڈ قائم ہو گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 75ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان برسر روزگار ہوئے اور 15ہزار انٹرنیشنل اداروں میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیوٹا اداروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ساڑھے 27 ہزار سے زائد نوجوان برسر روزگار ہو گئے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اداروں سے 45ہزار اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز سے تربیت یافتہ 1428 نوجوانوں کو روزگار مل گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گارمنٹ سٹی سے ٹریننگ حاصل کرنے والی 350طالبات بھی برسر روزگار ہیں۔ پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرز کے تحت 450 ٹرانس جینڈرز کو بھی نوکریاں مل گئیں۔ پنجاب میں ٹیکنیکل ٹریننگ میں گزشتہ 5سال کی نسبت 21فیصد سے زائد قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صنعتی ترقی کے لئے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ہنرمندنوجوانوں کے لئے مریم نواز فری پرواز کارڈ کے اجراء پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ پنجاب بھر میں 2158 ٹریننگ لیب کی اپ گریڈیشن کے بعد 28140 طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔ انٹرنیشنل آؤٹ ٹریج پروگرام کے تحت 1لاکھ 12 ہزار نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ میں نیا نصاب تعلیم اور ٹریننگ ماڈیول کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ سال2025-26 ء کے دوران 201485نوجوان کی ٹریننگ کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعلی مریم نواز شریف نے جہانیاں کے قریب ٹرک رکشہ پر الٹنے سے چار بچیوں سمیت پانچ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو زخمیوں کا فوری علاج معالجہ یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے پنجاب حکومت نے انتہا پسند اجلاس میں کی ٹریننگ فیصلہ کیا کا فیصلہ کے خلاف کیا گیا کے تحت
پڑھیں:
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
مزید :