وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب سے بڑے سیلاب سے نمٹنے کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کے عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سے کچے گھروں، جانوروں اور فصلوں کا بھاری نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج سیلاب متاثرین میں پہلے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع ہوا ہے، وعدہ کیا تھا جب تک آخری متاثرہ شخص کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوگا آرام سے نہیں بیٹھوں گی، پنجاب میں تین ہفتے سیلابی کیفیت رہی، سیلاب میں آپ کی وزیراعلیٰ، کابینہ اور انتظامیہ کے افرادآرام سے نہیں بیٹھے، پنجاب حکومت نے اپنے عوام کی تاریخی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا سیلاب آیا اتنی ہی تاریخی خدمت کی گئی، سب نے یک جان ہو کر ایک ٹیم بن کر سیلاب میں کام کیا، سیلابی سروے کیلئے 10 ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں بنائیں، لاہور میں 10 ہزار لوگوں سے حلف لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک 70 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے، آج چیک تقسیم کا آغاز 15 اضلاع، 15 ڈسٹرکٹس اور 15 شہروں سے ہو رہا ہے، ہم نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنا شروع کر دیا ہے، سیلاب متاثرین کو دل سے اپنا مہمان سمجھا، سیلاب متاثرین کو کیمپوں میں تین وقت کا تیار کھانا فراہم کیا، تقریباً 12 سے 13 لاکھ سیلاب متاثرین اور جانوروں کا علاج ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشن اپنے پیسے سے کیا، ہم نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو کھانا اور ٹینٹ اپنے وسائل سے فراہم کئے، میرے پاس تمام وسائل پنجاب کے عوام کی امانت ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کے عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے علاوہ کسی کو نہیں ملیں گے، سیلاب متاثرین کی شکایات کیلئے ایک پورا سسٹم بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 72 کے قریب کیمپس سائیڈ قائم کر دی ہیں، تمام سیلاب متاثرین کو معاوضے کی رقم، چیک اور اے ٹی ایم کارڈ ملے گا، متاثرین کیلئے قائم کاؤنٹر سے 50 ہزار روپے نقد، باقی رقم اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے نکلوائی جاسکے گی، اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک دن میں 3 لاکھ روپے نکلوائے جاسکتے ہیں، متاثرین کیلئے آج تک 71 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کیمپس سائیڈز تک لانے اور لے جانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے، پنجاب کے کسی بھی شہر میں کوئی تفریق نہیں ہوگی، اللہ پنجاب کو اس سے بھی زیادہ وسائل دے جن کو آپ کے قدموں میں رکھ سکوں، آج لوگ پنجاب کی ترقی اوریہاں ہونے والے کاموں کی مثال دیتے ہیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں کے بعد لگے گا ہی نہیں کہ پنجاب میں سیلاب آیا ہے، ہوتا یہ ہے کہ سیلاب یا کسی قدرتی آفت کے بعدحکومتیں کئی کئی سال پیسے مانگتی اور روتی رہتی ہیں، سیلاب کے بعد ہم نے رونا دھونا نہیں کیا اورنہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلایا، ہم آج آپ کو آپ کا حق دے رہے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیپالپور میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین میں چیک تقسیم کئے، سیلاب متاثرین کیلئے قائم کاؤنٹر بوتھ کا بھی معائنہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم

وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیئے ہیں، سیلاب 2025سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کل معاشی نقصان کا تخمینہ 822ارب روپے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول کی پیداوار میں 6 سے 12 لاکھ ٹن تک کمی آئی ہے۔مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ سیلابی نقصانات کے باعث برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی میں تقریبا 1 فیصد کمی متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
  • رونا دھونا نہیں کیا، نہ ہاتھ پھیلائے، پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا،مریم نواز
  • سیلاب متاثرین کیلئے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز
  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے ،مریم نواز
  • 25 لاکھ افراد، 22 لاکھ مویشیوں کو ریسکیو کیا، مریم نواز کا فلڈ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
  • وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم
  • وفاقی اور پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں کیے: مزمل اسلم
  • بچوں کیلئے خوشخبری: چڑیا گھر میں زرافوں کی واپسی، مریم نواز کا تحفہ