2025-07-10@05:45:08 GMT
تلاش کی گنتی: 269
«افغان ٹرانزٹ ٹریڈ»:
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی جبکہ 172 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کریر کاؤنٹی میں ہوا جہاں 96 افراد، جن میں 36 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ سیلابی ریلوں سے کئی اضلاع متاثر ہوئے، خاص طور پر گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ مسٹک میں کم از کم 27 بچوں اور کیمپرز کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے تحفظ، ابتدائی وارننگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے سابق سیاستدان ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسپین کی عدالتِ عالیہ نے سابق سیاست دان الیخو ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے مقدمے میں 8 افراد پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے اس کارروائی کو ایران مخالف مؤقف اور منحرفین کی حمایت سے جوڑا ہے۔سابق دائیں بازو کے رہنما ویدال کوادراس کو نومبر 2023 میں میڈرڈ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ وہ ایران کی اپوزیشن تنظیم “مجاہدین خلق” کے حامی اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کھلے ناقد رہے ہیں۔ عالمی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق بین الاقوامی نیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم دیا۔
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلی نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا اور ہسپتالوں میں 2روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے اور ڈاکٹر وں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل اور ٹریننگ کرانے کی ہدایت کی۔ سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ ہسپتال کا وزٹ کر کے وزیراعلی کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ وزیراعلی نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس نے اسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کےلیے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹیلیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم جاری کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ہسپتالو ں میں 2 روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل او رٹریننگ کرانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی...
وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا گیا جو اس کی اہم شرط تھی۔ سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ نوٹیفکیشن کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کے بعد سرکاری افسران کےاثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران اپنےاہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع...
دبئی، دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایم ایچ ڈیولپرز نے افغان کرکٹ اسٹار راشد خان کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ شراکت دبئی کی مستحکم اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کے تناظر میں کمپنی کے ترقیاتی عزائم کو اجاگر کرتی ہے۔سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں زبردست بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں جائیداد کی قیمتوں میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ لین دین کے حجم میں 20 فیصد تک کا نمایاں اُبھار آیا ہے۔ اس ترقی کی بنیادی وجوہات میں مضبوط معیشت، مؤثر حکمرانی اور سرمایہ کار دوست پالیسیاں شامل ہیں، جنہوں نے دبئی کو دنیا کی محفوظ ترین اور پُرکشش پراپرٹی مارکیٹوں میں شامل...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں خاتون صوبائی محتسب، نبیلہ حاکم علی کے معظم سپرا کے خلاف فیصلے کو اختیارات سے تجاوز اور قانون کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔سردار سلیم حیدر نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ حکمِ امتناعی کے باوجود خاتون صوبائی محتسب کا معظم سپرا کے خلاف فیصلہ دینا غیرقانونی ہے، معظم سپرا کو نوٹس جاری ہوا اور نہ ہی سماعت کے لیے بلوایا گیا، مرضی کا فیصلہ دیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب نے حقائق جاننے کے بجائے بےنام شہادتوں...
آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟ تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی گئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کے پی میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد، 5 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔ خیبرپختونخوا میں 64 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ترکی کے بڑے شہر استنبول میں اتوار کے روز ایل جی بی ٹی کیو پلس کمیونٹی کے لوگوں نے اپنی معروف "پرائیڈ پریڈ" منعقد کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے روک دیا۔ حکام نے اس طرح کی ریلی پر پہلی ہی پابندی عائد کر دی تھی اور کارکنان کے مطابق مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں حکام 'استنبول پرائیڈ' نامی اس مارچ پر سن 2015 سے ہی ہر سال پابندی عائد کرتے رہے ہیں اور اس برس بھی استنبول کے گورنر نے اس پریڈ کے انعقاد پر یہ کہتے ہوئے...
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ Post Views: 4
اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونحوا میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کی طرف سے جعمے کو دیر گئے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا، ''گزشتہ 24 گھنٹوں میں، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد کی جانیں ضائع چلی گئیں، جن میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 10 ہلاکتیں وادی سوات میں ہوئیں، جہاں مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب کی لہریں دریا کے کنارے پر موجود خاندانوں کو بہا لیے گئیں۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جن میں سے...
(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد :نائب وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے مشیر سید توقیر حسین شاہ، خواجہ آصف، بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری دی گئی۔پاکستان کسٹمز سے دو افسران، واجد علی اور رباب سکندر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جب کہ ان لینڈ ریونیو سروس سے پانچ افسران ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ان لینڈ ریونیو سروس کے ترقی پانے والے افسران میں...
اسلام آباد: ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس پاکستان کے 111 افسروں کو گریڈ 20 اور21 میں ترقی دے دی گئی، وزیراعظم نے پوسٹنگ پلان کی بھی منظوری دے دی. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسروں کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے،پی اے ایس کے گریڈ 21میں 12 اور گریڈ20میں49افسروں کو ترقی دی گئی جبکہ پولیس سروس پاکستان کے گریڈ21میں17اورگریڈ20میں 33افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد عامر جان،کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال، عظمت محمود خان، کیپٹن ریٹائرڈ محمد نواز نسیم، صولت ثاقب، نورین بشیر ، اسلام زیب، ڈا کٹر ساجد محمود چوہان اور ہمایوں خان شامل ہیں. ہمایوں خان کا...
اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن و وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا) کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ان کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سلطان احمد کو گزشتہ برس ترقی دی گئی تھی تاہم اب انہیں کندھکوٹ تبادلے کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گریڈ 19 کی تین خالی آسامیاں موجود ہیں جن میں سے کسی ایک پر تعیناتی ممکن ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈیڑھ سال باقی ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں کار کے دیوانوں کیلئےزبردست آفر,ٹویوٹا کینٹ موٹرز نے 3روزہ کار میلے کا انعقاد کیاہے. میلے کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد کار میلے میں شریک ہوئی،ٹویوٹا ٹاؤن شپ اور سہارا موٹرز کی گاڑیاں بھی نمائش میں شامل ہیں،نئی، استعمال شدہ اور تصدیق شدہ ٹویوٹا گاڑیوں پر سپیشل آفرز موجود ہیں،پچاس سے زیادہ سرٹیفائیڈ ٹویوٹا گاڑیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی آفر سے صارفین نئی یا سرٹیفائیڈ گاڑی لے سکیں گے،کار میلے میں صارفین کیلئےمفت انجن آئل چینج ،ٹیوننگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ سی ای او شیخ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد صرف گاڑیاں بیچنا نہیں، آپ کو شاندار تجربہ دینا ہے۔ گاہکوں کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (کامرس ڈیسک )فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)خیبر پختونخوا کے صدرضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد جس میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرخالد شہزاد، پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے کو آرڈینیٹرونائب صدرامتیاز احمد علی،سیکرٹری جنرل میاں وحیدشاہ باچہ ، ممبر ایگزیکٹیوکمیٹی وڈائریکٹر پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس فاروق احمد اور بلال احمد پر مشتمل وفد نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ (MCC) کسٹم ہاؤس پشاورمیںڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈپشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ محمد سعید اسد سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باداور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کسٹم ٹرانزٹ ٹریڈ طورخم کے سپرنٹنڈنٹ صدیق اکبر اور انسپکٹر مظہر مقصودبھی...
سرکاری بیان کے مطابق انکوائری میں واضح ثبوت سامنے آئے کہ سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی، جو سنگین بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ واٹر اینڈ پاور ڈویژن نگر میں جعلی دستخطوں کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایگزیکٹو انجینئر (بی ایس-18) حبیب اللہ خان کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق انکوائری میں واضح ثبوت سامنے آئے کہ سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی، جو سنگین بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر...
سعید احمد:وزارت ریلوے نے گریڈ 20 کے دو افسران کے تقررو تبادلے کردیئے. چیف پرسنل آفیسر ریلوے اطہر ریاض مینجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف رسالپور تعینات کیا گیا۔اطہر ریاض کو وزارت ریلوے میں سپیشل اسائنمنٹ بھی سونپ دی گئی۔ گریڈ 20 کی آفیسر ڈی جی ایجوکیشن ریلوے روبینہ ناصر چیف پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا۔ روبینہ ناصر کو ڈی جی ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ سہولت کے حوالے سے گوادر پورٹ پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز ایم وی اے ایس ایل روز کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ یہ جہاز آسٹریلیا کے ٹاؤنزویل بندرگاہ سے 20 ہزار میٹرک ٹن ڈی-ایمونیم فاسفیٹ یعنی ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچا، اس سے قبل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا بحری جہاز ایم وی بیونڈ2 رواں برس 4 فروری کو گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ کھیپ کو ایگوین پرائیویٹ لمیٹڈ نے درآمد کیا ہے، جو گوادر پورٹ کو افغانستان کے لیے ابھرتے ہوئے ٹرانزٹ حب کی حیثیت دینے کی ایک اور علامت ہے، افغان...
کلیم اختر:مالی سال 2024 -25 میں کتنےملازمین نےبہترین کام کیا ؟ تمام تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ان لینڈریونیوفیلڈسٹاف کیلئےانعامات دینےکے پیش نظرسفارشات طلب کی گئی ہیں۔گریڈ 1تاگریڈ20 تک کےافسران واہلکاروں کوانعامات دیکرحوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس حوالے سےٹیکس دفاترکےچیف کمشنرزکوسفارشات جون تک بذریعہ ای میل بورڈکوبھجوانےکی ہدایت کر دی گئی۔انعامات دینےکیلئےکارگردگی کی بنیاد پر 3 مختلف گیٹگری میں تقسیم کرنیکی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔گریڈ1 سے گریڈ16 اور گریڈ 17 سے اوپر تک افسران و ملازمین کی لسٹیں فراہم کرنا ہونگی۔چھٹی پر رہنے والے افسران و اہلکار انعام کے اہل نہیں ہوں گے۔چیف کمشنرز کو چھٹی کی تفصیلات بھی درج کرنی ہو گی۔انعام کیلئےصرف ایک فیلڈفارمیشن سےمنظوری دی جائے گی۔تبادلے کی صورت میں باہمی ہم آہنگی لازم قرار دی...
افسران کیلئے 12سو سی سی کی ایک ہزارسے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری گاڑیوں کی دونوں سائیڈ پر ایف بی آر کاا سٹیکر، گریڈ 18تک کے افسران کو دی جائیں گی ایف بی آر نے ٹیکس کے پیسے سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع کر دیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے افسران کیلئے 12 سو سی سی کی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری کی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر سے گریڈ 18 تک کے افسران کو یہ گاڑیاں دی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال ایف بی آر نے کار مینوفیکچررز سے ایک ہزار 10 گاڑیاں سپیشل فیچرز کیساتھ بُک کرائیں۔تمام گاڑیوں کی دونوں...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ پالیسی کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 77430 روپے پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کے مد میں دیئے جائیں گے جبکہ گریڈ 19 کے افسران کے لیے الاؤنس سے متعلق فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی نظام میں مالیاتی نظم و ضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس انقلابی فیصلے کے تحت گریڈ...
گوادر:افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کے مطابق بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز کامیابی سے گوادر پورٹ پر پہنچ گیا۔ جہاز 20 ہزار ٹن کھاد لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ فروری کے بعد یہ دوسرا افغان ٹرانزٹ شپمنٹ ہے جو گوادر کے ذریعے ہوا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کے لیے اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔ گوادر کے ذریعے افغانستان کی عالمی منڈیوں...
لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری کر دی۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کی منظوری کے بعد اس پالیسی پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب افسران کو سرکاری گاڑی کے بجائے ماہانہ بنیاد پر فکس الاؤنس دیا جائے گا۔ گریڈ 20 کے افسران کو 65 ہزار 960 روپے ماہانہ جب کہ گریڈ 21 کے افسران کو 77 ہزار 430 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کے لیے فکس الاؤنس کی منظوری سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ Post Views: 5
گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری کر دی۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کی منظوری کے بعد اس پالیسی پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب افسران کو سرکاری گاڑی کے بجائے ماہانہ بنیاد پر فکس الاؤنس دیا جائے گا۔ گریڈ 20 کے افسران کو 65 ہزار 960 روپے ماہانہ جب کہ گریڈ 21 کے افسران کو 77 ہزار 430 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گریڈ...
لاہور (اوصاف نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی نظام میں مالیاتی نظم و ضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس انقلابی فیصلے کے تحت گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور ان کی جگہ انہیں پٹرول اور مرمت کے لیے ماہانہ فکس الاؤنس دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے باقاعدہ مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ پالیسی کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے انسانی حقوق کی علمبردار گریٹا تھنبرگ کو گرفتاری کے بعد زبردستی طیارے میں بٹھا کر سویڈن واپس بھیج دیا۔ انہیں غزہ کے لیے امداد لیجانے والے فریڈم فلوٹیلا سے گیارہ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔فلوٹیلا کے دیگر ارکان اب بھی اسرائیلی قید میں ہیں جنہیں بے دخلی کے لیے اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائےگا، اقوام متحدہ نے امدادی کشتی پر قبضے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ غزہ کے متاثرین کے لیے امداد لے جانے والی کشتی میڈلین کو دو روز قبل بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز نے روک لیا تھا اور کشتی پر سوار افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔میڈلین میں 12 افراد سوار تھے...
غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی ’میڈلین‘ کو اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے اشدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، کشتی میں موجود تمام افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، جن میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن بھی شامل تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد فریڈم فلوٹیلا کے مسافروں کو ایک کمرے میں لے جا کر زبردستی 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کی ویڈیوز دکھانے کی کوشش کی گئی، تاہم اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے ویڈیوز دیکھنے...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات؛ کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج تاہم واقعہ میں...
— فائل فوٹو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس افسران کے لیے 34 ارب روپے کی انعامی اسکیم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت اچھی کارکردگی والے افسران کو ہر ماہ 4 اضافی بنیادی تنخواہ دی جاسکتی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران اچھی کارکردگی والے ٹیکس افسران کو 48 بنیادی تنخواہ مل سکتی ہیں، آئی ایم ایف نے پوچھا ہے کہ اسکیم کے نفاذ کے بعد ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟ کیا افسران کا ایک دوسرے کو نامزد کرنے کا طریقہ کار درست ہے۔ آئی ایم ایف اور...
برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا دا سلوا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن اپنی مدتِ صدارت میں روس کو ’تباہ‘ کرنا چاہتے تھے۔ فرانسیسی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے مسلسل کوشاں برازیلی صدر نے اس بات پر اعتراض کیا کہ مغربی ممالک روس کو اس تنازعے کا واحد ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، ان کے مطابق مغربی ممالک بھی اس جنگ کے کچھ نہ کچھ ذمہ دار ہیں۔ برازیلی صدر لولا دا سلوا نے جو بائیڈن سے اپنی طویل گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ روس کو تباہ ہونا چاہیے، انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ سابق امریکی...
کراچی: وفاقی حکومت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے عہدے پر مستقل افسر کی تعیناتی کر دی۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر محمد شفیق کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کی اسامی کئی ماہ سے خالی تھی۔ تعینات ہونے والے گریڈ 18 کے افسر محمد شفیق کا شمار اسٹیٹ آفس کے محنتی افسران میں ہوتا ہے۔
بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں چار دنوں سے جاری شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تباہی ہمالیائی ریاست سِکّم میں ہوئی جہاں پھنسے ہوئے ایک ہزار سے زائد سیاحوں کو نکالنے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ اسی طرح ریاست میگھالیہ میں بھی بارشوں اور سیلاب میں پھنسے افراد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ ریاست آسام کے شہر سلچر میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور مکانات زیر آب آگئے جب کہ جگہ جگہ گرے ہوئے درخت دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔...
بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاؤں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ آسام کے 10 مرکزی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔ ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون...
بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق آسام میں 8، اروناچل پردیش میں 9 افراد جبکہ میزورم میں 5 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئے۔ اسی طرح میگھالیہ میں 6 اور ناگالینڈ اور تریپورہ میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ شدید بارشوں کے بعد برہم پتر اور دیگر دریاؤں میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد کئی علاقوں میں دریا اپنی حدود سے باہر نکل گئے۔ فوج نے منی پور میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔...
ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے کی کوشش پر 4 مسافروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروناچل پردیش اور آسام میں دریاؤں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ آسام کے 10 مرکزی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔ ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں گزشتہ دو روز سے مون سون کی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ریاست آسام میں 8 اور اروناچل پردیش میں 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ریاست میزورم میں بھی ایک تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق میگھالیہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور ناگالینڈ، تریپورہ میں کم از کم 2 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت...
پاکستان اور افغانستان سفارتی تعلقات کر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر کل سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، یہ فیصلہ دونوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) بھارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق آسام میں شدید بارشوں کے بعد زمین کھسکنے سے تباہی ہوئی جبکہ سیلابی صورتحال نے بھی روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کرہ رہ گئی۔ ریاست کے بارہ اضلاع میں موسلا دھار بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سارما نے جمعے کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ''صورتحال اچھی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ہیمنت بسوا ساراما نے مزید کہا، ''ہم گزشتہ تین دن سے ممکنہ تباہی کا جائزہ لے رہے تھے۔‘‘ ان کے بقول متاثرہ علاقوں میں غذائی امداد کے طور...
خانیوال(این این آئی)خانیوال سٹیشن پر مسافر پْل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئیں،ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافر پل کا حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ملبے کے نیچے دب گیا تھا، گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا، جن میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر...
انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی، ترقی پانے والوں میں عمرانہ وزیر ، سعید احمد شیخ اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ 20میں ترقی ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ وانسداد منشیات ڈویژن تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ...

بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، افسران مستقبل کی جنگ کے لیے خود کو تیار کریں، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، افسران مستقبل کی جنگ کے لیے خود کو تیار کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعے کے روز فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈ نٹ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کورکمانڈر اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج نے فیلڈ مارشل کا بھرپور استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے کمانڈ نٹ اسٹاف کالج میں طلبا، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی ہمارے قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، قومی قیادت کے ساتھ قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن کر...
اسلام آباد(وقائع نگار)انفارمیشن گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والے تین افسران کے تقرروتبادلے ، شازیہ سراج کو ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن(پی آئی ڈی) تعینات کردیاگیا۔ کردیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت اطلاعات میں ڈپٹی پریس رجسٹرارعنبرین گل شاہدکاتبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں آڈ ٹ بیورو آف سرکولیشن کے ڈائریکٹرمحمدسلیم کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلیکشنزتعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹرشازیہ سراج کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن تعینات کردیاگیا۔ Post Views: 5
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال اسٹیشن پر مسافر پُل کا حصہ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے معاملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمیخانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہو گئی۔ ریلوے کے ترجمان کا...
خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں، تاہم اس جان لیوا حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک ریلوے ملازم کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 14سال میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں کتنی کمی واقع ہوئی؟ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا،...
لاہور: خانیوال اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئیں، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہوگا۔ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافر پل کا حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ملبے کے نیچے دب گیا تھا، گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران اور عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ایم ڈی علی ارشد رانا نے مارکیٹنگ ڈویژن کی کارکردگی کے لئے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی کی قیادت میں تمام فیلڈ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علی ارشد رانا نے کہا کہ پاکستان سیڈ کارپوریشن کی سوشل میڈیا پر جاری دھان بیج کی تشہیری مہم کو کسان برادری کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ کسانوں کی طرف سے پی ایس سی شہ زور دھان بیج کے لیے بے حد دلچسپی دیکھنے کو ملی،یہ مہم اس بات کا...
سٹی 42: آذربائیجان کےقومی دن اوریوم تکبیرکےموقع پرآذربائیجان ٹریڈ ہاؤس میں تقریب ہوئی صوبائی وزیر صنعت و تجارت و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت و مذہبی امور کا استقبال پھلوں کی پتیوں سے کیا گیاصوبائی وزیر صنعت و تجارت و مذہبی امور چوہدری شافع حسین پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا،پرچم کشائی کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم
— فائل فوٹو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ہراسگی کیس میں گریڈ 18 کے افسر کو برطرف کردیا گیا۔وزیرِ تعلیم مینا خان آفریدی نے کے ایم یو میں ہراسانی کیس سے متعلق بیان میں کہا کہ اسلامیہ کالج کے بعد کے ایم یو میں بھی ہراسانی کیس میں برطرفی کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ 18 مئی کو وائس چانسلر کو امتحانی ہال میں ہراسانی کی شکایت موصول ہوئی۔ 19 تا 23 مئی تک انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کیں۔انہوں نے بتایا کہ 26 مئی کو 17 سال سروس کے حامل گریڈ 18 کے افسر کو برطرف کر دیا گیا۔
پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایک اور ہراسمنٹ کیس پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس میں 18 گریڈ کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم طالب علم کو بھی مستقل طور پر جامعہ سے خارج کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے جامعہ کے عملے کو شاباش دی۔ اپنے پیغام میں مینا خان آفریدی نے بتایا کہ پختونخوا کی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں ہراسانی کے خلاف ایک اور مؤثر اور فیصلہ کن اقدام کیا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 18 مئی کو وائس چانسلر KMU کو امتحانی ہال میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کی شکایت...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی یہاں آئے ہیں، انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں، ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے۔ ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟۔ وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھیں میں پیچھے...
ویب ڈیسک : ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ایس ایس پی نے...
سٹی 42: سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسروں کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دے دی گئی ترقی پانے والے افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقیوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھی،سلیکشن بورڈ اجلاس رواں برس 11 سے 14 مارچ چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت ہوا تھاجوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن اعجاز احمد میہسر کی گریڈ 21 میں ترقی ،اعجاز احمد میہسر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ڈی جی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن عرفان امان یوسف زئی کی گریڈ 21 میں ترقیعرفان...
سٹی 42: ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز گریڈ 17 سے 20 کے 54 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیے گئے گریڈ 20 کے راشد حبیب خان ڈائریکٹر ڈی این ایف بی کوئٹہ ،گریڈ 20 کے امجد رحمان خان ڈائریکٹر ویلیوایشن لاہور ،گریڈ 20 کے عمران احمد چوہدری ڈائریکٹر پاکستان کسٹمز اکیڈمی اسلام آباد ،گریڈ 20 کی منیزہ مجید ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ،گریڈ 20 سید فواد علی شاہ چیف ایف بی آر اسلام آباد ،گریڈ 20 کی طیبہ کیانی کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کراچی ،گریڈ 20 کے آغا سعید احمد کلکٹر ایڈجیوڈیکیشن 2 کراچی،گریڈ 20 کی سعدیہ شیراز ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ،گریڈ 20 کی فرح فاروق ڈائریکٹر لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور تعینات کردی گئیں آئی جی پنجاب کا...
ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شر پسند افراد کئ نشاندہی کی جائے گی، شر...
سٹی42: پاکستان ریلوے کو مسافروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی دو اہم ٹرینیں بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کرنا پڑیں۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو پریشانی سے بچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی ایکسپریس میں منتقل کر دیا گیا ہے جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ہے جو رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ...
بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز دا فنگ کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق، دا فنگ کاؤنٹی کے دو مختلف علاقوں — چانگشی اور گووا — میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈز ہوئیں، ایک رات 3 بجے اور دوسری صبح 9 بجے۔ ان واقعات میں بالترتیب دو اور انیس افراد ملبے تلے دب گئے۔ چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22میں ترقی سے متعلق کیس میں فریقین سے دلائل طلب کر لئے اور وفاقی حکومت سے افسران کی گریڈ22 میں ترقیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم پاکستان اعلیٰ ترین افسران کی تعیناتی کسی اور کے سپرد کر سکتے تھے؟ اگر افسران کی فائلز پرانے رولز کے تحت تیار کی گئیں تو نئے قوانین کا اطلاق کیسے ہوگا؟نئے رولز میں ترامیم کا اطلاق پرانی ترقیوں پر کیسے ہو سکتا ہے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ22میں ترقی سے متعلق فیصلوں کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،گریڈ22میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی...
لاہور: واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایک بار پھر فعال ہو گئی ہے اور حالیہ دنوں میں افغان تجارتی سامان سے لدے متعدد ٹرک بھارت روانہ ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران 29 افغان ٹرکوں کو واہگہ کے راستے بھارت جانے کی اجازت دی گئی، جن میں خشک میوہ جات لدے ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے خشک میوہ جات کے 14 ٹرک 20 مئی کو بھی بھارت بھیجے گئے، 19 مئی کو 10 اور اس سے قبل 16 مئی کو 5 ٹرک واہگہ بارڈر عبور کر چکے ہیں۔ ی ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے یہ پیش...
ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شیبا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔ سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ...
سعیداحمد سعید: ریلوے سسٹم میں سلیک پریڈ، مسافر نہ ہونے سے ٹرینوں کی منسوخی کا عمل جاریبزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیادونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گابزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گاکراچی ایکسپریس کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگیشاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گاگرین لائن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
سٹی42: پاکستان ریلوے میں مسافروں کی کمی کے باعث سلیک پریڈ کا سلسلہ جاری جس کے تحت متعدد ٹرینیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ آج بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو بھی آپریشن سے نکال دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کا سفر متاثر نہ ہو۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں منتقل کیا جائے گا جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا،جو رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ریلوے ذرائع کا...
قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ قومی اسمبلی نے آج کئی بل منظور کیے ان میں آج سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات...
خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن کے معاملے پر محکمہ خزانہ نے 10 آفیسر معطل کردیئے، جن میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران کو معطل کردیا۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ معطل کئے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 اور3 گریڈ 17 کے افسران شامل، گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کا ایک سرکاری ملازم بھی کرپشن معاملے میں معطل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کیے۔ اب تک کوہستان کرپشن اسکینڈل میں معطل کیے گئے...
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن کے معاملے پر محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل کر دیئے گئے۔معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں ، اس کے علاوہ گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کے ایک ملازم کو بھی بھی معطل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کیے۔ اب تک معطل ہونے والے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں، اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے...
انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 4افسران کی ترقیوں کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسران کی گریڈ 20سے 21میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن عمرانہ وزیر ، ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید احمد شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹویٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن ثمینہ فرزین شامل ہیں ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعدانفارمیشن گروپ کے گریڈ20سے گریڈ21میں ترقی پانے والے تین سینئرافسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،گریڈ21کی سینئرافسرمس عمرانہ وزیرکوایگزیکٹوڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن تعینات کردیاگیاہے،گریڈ21کے آفیسرسعیداحمدشیخ کو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی لگادیاگیاہے،اشفاق احمدخلیل کو وزارت اطلاعات ونشریات میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کیاگیاہے جب کہ ثمینہ فرزین کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن لگایاگیاہے۔اسی طرح گریڈ19کے چارافسران کو گریڈ20میں ترقی دے دی گئی،ان میں ڈپٹی پریس رجسٹراروزارت اطلاعات عنبرین گل شاہد،ڈائریکٹرڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادحامد رضاخان،ڈائریکٹرآڈٹ بیورو آف سرکولیشن وزارت اطلاعات شازیہ سراج اورڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ہیڈکوارٹردانیال سلیم گیلانی شامل ہیں۔ Post Views: 5
کلیم اختر : ایف بی آر نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی۔ ایف بی آر نے مجموعی طور پر 30 ان لینڈ ریونیو افسران کو اگلے گریڈ میں ریگولر بیسز پر ترقی دی۔ترقی حاصل کرنے والوں میں سیدہ مومینہ، ہارون رشید خان، ساقب مسعود ،وسیم اللہ خان، احمد اقبال شیخ، نور سحر، شعیب ہاشمی ،ایف بی آر نے نوید علی، ایمن ارشد، عائشہ یعقوب سمیت دیگر افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے ترقی حاصل کرنے والے افسران موجودہ عہدوں پر ہی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
یہ بات سائنسی تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ بہت زیادہ تھائرائیڈ ہارمون (Hyperthyroidism) خصوصاً معمر افراد میں ذہنی اور اعصابی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ تھائرائیڈ غدود گردن میں موجود ہوتے ہیں اور یہ جسم کے میٹابولزم کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز (T3 اور T4) پیدا کرتے ہیں۔ جب یہ ہارمونز زیادہ مقدار میں بنتے ہیں تو پورے جسم کا نظام متاثر ہوتا ہے بشمول دماغ کے۔ معمر افراد میں زیادہ تھائرائیڈ ہارمون کے درج ذیل اثرات رونما ہوتے ہیں: 1) اضطراب (Anxiety) 2) یادداشت کی کمزوری 3) چڑچڑاپن اور بے چینی 4) نیند کی کمی 5) ذہنی الجھن (Confusion) 6) پریشانی اور ڈیپریشن 7) دل کی دھڑکن تیز ہونا (جس سے بے سکونی ہوتی ہے) خاص طور پر بزرگ افراد میں...
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈر پر رہنے والے لوگ بارڈر ٹریڈ کو کاروبار سمجھتے ہیں اور حکومت اسے اسمگلنگ سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عوام کے ٹریڈ کو بند کیا گیا، تو بلوچستان کے پندرہ سے بیس ہزار لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈر پر رہنے والے لوگ بارڈر ٹریڈ کو کاروبار سمجھتے ہیں اور حکومت اسے اسمگلنگ سمجھتی ہے۔ اس سے ہمیں سستا ایدھین مل رہا ہے۔ ہزاروں لوگوں...
لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگی. اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو لاؤنج میں ہی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسافروں کے جاری ہونے والے بورڈنگ کارڈ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں.ائیرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔کار پارکنگ سمیت دیگر جگہوں پر پولیس اور ائیرپورٹ فورس نے پٹرولنگ شروع کردی.ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول 2025 اپنی 12 روزہ تقریبات کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ "Dive Into Books" کے تھیم کے تحت ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقد ہونے والا یہ 16واں ایڈیشن ادب، علم، اور تخلیقی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ فیسٹیول میں 167 ممالک سے 1,25,700 سے زائد افراد نے شرکت کی، جو شارجہ کی عالمی ادبی اہمیت کا مظہر ہے۔ اس فیسٹیول میں 22 ممالک کے 122 پبلشرز شریک ہوئے جبکہ 70 ممالک سے ماہرین نے 1,000 سے زائد پروگرامز میں حصہ لیا، جن میں ورکشاپس، تھیٹر شوز، کہانی سیشنز، اور سائنسی مظاہرے شامل تھے۔ "شرلاک ہومز ایگزیبیشن" اور "فیوچر میکرز میوزیم" جیسی نئی پیشکشوں نے بچوں میں سیکھنے اور سوچنے کی...
نیب میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور ترقی، چار افسران ڈائریکٹر جنرل تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی منظوری اور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نیب کے چار افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے کر مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم لو دھی، جو اس وقت نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر (گریڈ 20) کے طور پر کام کر رہے تھے، کو ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے۔محمد احترم ڈار، جو بطور ڈائریکٹر (گریڈ 20) ڈی جی نیب لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو اب مستقل...
اسلام آباد: سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں 2 ارب 77 کروڑ کی بے ضابطگی اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 27 ہزار266 کیسزمیں میاں بیوی دونوں کورقم دینے کا انکشاف ہوا۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرزکی شریک حیات کو 8کروڑ90 لاکھ رقم وصول کی،مستفید ہونے والوں میں گریڈ 18سے 20کے افسران بھی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنیداکبر خان کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن کے 33 پیراز میں 14 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پربحث کی گئی۔ مزید پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف آڈٹ حکام نے بتایاکہ سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں2ارب77کروڑکی بے ضابطگی کی سیکرٹری تخفیف غربت نے بتایاکہ...

پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352سرکاری ملازمین اور...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو بھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات، پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو بھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8 کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات کو بھی ادائیگیاں کی گئیں۔آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی پالیسی کے تحت 30 ہزار سے زیادہ پنشن لینے والے افراد اہل نہیں تھے، گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8 کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات کو ادائیگیاں کی گئیں۔آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی پالیسی کے تحت...
کراچی: صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ نے واٹر کارپویشن سے مدد طلب کی اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ زینب مارکیٹ کے سامنے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر لگی، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا کہ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، واٹر کارپوریشن نے جائے وقوع کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) انتقال کرنے والے کے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کے لیے شہریوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں نادرا کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کے متوفی افراد کا یونین کونسل میں بروقت اور اندراج کروائیں۔یونین کونسل سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ فوتگی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ہی متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کیا جاتا ہے۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوتگی سرٹیفکیٹ میں کوئی بھی غلطی نادرا ریکارڈ میں غلط اندراج کا باعث بنتی ہے جس کا ذمہ دار نادرا ہرگز نہیں ہے۔کسی بھی غلطی کی صورت میں پہلے یونین کونسل سے تصحیح کرانا لازم ہو گا۔یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ بنواتے وقت اچھی طرح تسلی...
ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو مالی انعام...
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ...