پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پورٹ مورسبی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاپوا نیو گنی کے صوبہ اینگا کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈ سے 11افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوع پر بھیجا گیا جنہوں نے 11لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔