نیپال : ریسکیو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ پائلٹ حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹراکیلا پائلٹ موجود تھا جو محفوظ رہا،حادثہ ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب برفباری کے دوران پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی، البتہ ہیلی کاپڑ کے 2ٹکڑے ہو گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت اور چین کے درمیان 5برس بعد براہ راست پروازیں بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-6
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان 5سال بعد براہِ راست فضائی پروازیں بحال ہو گئیں۔ پیر کے روز انڈیگو ائرلائن کی پرواز بھارتی شہر کولکتہ سے روانہ ہو کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی، جس میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ یاد رہے کہ 2020 ء کے اوائل میں کورونا کے دوران ان پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہمالیہ کے سرحدی تنازع میں ہونے والے فوجی تصادم کے بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔گزشتہ سال بھارت اور چین نے متنازع سرحد پر گشت کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے، جسے تعلقات کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔