فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز کیلیے مصنوعات تیار کر رہے ہیں،ترجمان پی ٹی ای اے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان میں ٹیکسٹائل کی ترقی کپاس کی پیداوار سے منسلک ہے جبکہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے بعض جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز کیلئے مصنوعات تیار کر رہے ہیں لیکن شہر کے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے یونٹس پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اپنی مصنوعات عالمی منڈیوں میں متعارف نہیں کرا سکے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ موجودہ درآمدات کی مقامی طو رپر تیاری کیلئے بھی جامع اور طویل المیعاد منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ ملک کی ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں فیصل آباد کا حصہ 55 فیصد سے بھی زائد ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل ا باد
پڑھیں:
سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشق بلیو سورڈ مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-10
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور چین کی بحری فوج کے درمیان مشترکہ بحری مشق بلیو سورڈ 2025ء جبیل کے مقام پر مکمل ہوگئی۔ مشقوں میں بلٹ اپ ایریا میں لڑائی، پٹرولنگ، چھاپے، گھات لگا کر حملہ، انسداد دہشت گردی، عملے اور یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز اور فیلڈ ڈرلز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ آبی بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تلف کرنا، سپر پوما ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رسی کے ذریعے اترنے کی مشق، ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ لائیو فائر ٹریننگ، اسنائپر شوٹنگ اور دیگر فائرنگ ڈرلز بھی کی گئیں۔ مشق کا مقصد فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، تجربات کا تبادلہ اور جنگی تیاری کو بڑھانا تھا۔
بلیو سورڈ مشقوں کے دوران مغویوں کو بازیاب کرانے اور اغواکاروں سے نمٹنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے