مری سمیت پہاڑی علاقوںمیں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک تعلیمی ادارے بندرہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-01-15
مری(مانیٹر نگ ڈ یسک)حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے
تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 9 مارچ کو کھلیں گے۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہاں مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج کا علان کردیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرما کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔