پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-1
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک
چھٹیاں ہوں گی۔تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کی طویل اور مختصر تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں سردی اور گرمی کے زون کے لیے الگ الگ شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں والدین و اساتذہ پر مشتمل اسکول انتظامی کمیٹیوں کا قیام
حکومت بلوچستان کے محکمہ تعلیم و اسکولز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردی کے زون کے اسکولوں میں طویل موسمِ سرما کی تعطیلات 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک ہوں گی۔
دوسری جانب گرمی کے زون کے اسکولوں کے لیے مختصر موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا، اور تمام اضلاع کے ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام کو مطلع کیا جا چکا ہے۔
محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنی تیاری کر لیں تاکہ تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔
نوٹیفکیشن میں اسفند یار خان، سیکرٹری محکمہ تعلیم و اسکولز، کی دستخط شدہ ہدایات شامل ہیں، اور تمام متعلقہ دفاتر اور افسران کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں