مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے دے ہٹانے اور آفتاب شیرپاؤ کو صوبے کا نیا گورنر تعینات کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی گونج، پی ٹی آئی کو اس فیصلے سے فائدہ ہوگا یا نقصان؟

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت گورنرخیبرپختونخوا کی تبدیلی کے بدلے دی جارہی ہے، گورنر کیوں تبدیل ہورہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس کو آزاد کشمیر میں ہونے والی ڈیویلپمنٹ سے جوڑنا غلط ہے لیکن اگر پیپلز پارٹی چاہے تو آفتاب شیرپاؤ گورنر بن سکتے ہیں اور خیبرپختونخوا میں گورنر تبدیل ہوسکتا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ویسے تو آفتاب شیرپاؤ گورنز بننے کے لیے مقابلے میں ہیں لیکن اس وقت ایسی کوئی ڈیویلپمنٹ نہیں ہورہی،آفتاب شیرپاؤ سینیئر سیاستدان ہیں اور خیبرپختونخوا کی سیاست میں ان کی اپنی اہمیت بھی ہے تو اگر وہ کسی صورت میں حکومت کا حصہ بنیں تو اس کا فائدہ ضرور ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق استحکام پاکستان کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف نے سمجھا ہے کہ آفتاب شیرپاؤ کسی جگہ معاون ثابت ہوسکتے ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کے لیے بات کی ہے، تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر آفتاب شیرپاؤ فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا فتاب شیرپاؤ فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن ا فتاب شیرپاؤ رانا ثنااللہ پیپلز پارٹی

پڑھیں:

کراچی: گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی چھینی گئی گاڑی برآمد

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) پولیس نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے کی گئی کارروائی کامیاب رہی۔ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ (BRA-996) نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت سجاد لاشاری، عمران سرائیکی، عبید پنجابی اور شہزاد لاشاری کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور ان کے جلد پکڑے جانے کی توقع ہے۔
برآمد شدہ گاڑی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کے حوالے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واردات 22 اکتوبر کو کراچی کے ایف بی صنعتی ایریا تھانے کے حدود میں طاہرولا چورنگی کے قریب ہوئی تھی، جب نامعلوم مسلح ملزمان نے علی ایوب کی گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  •  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آوارہ گفتگو کرتے ہیں، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں: رانا ثنااللہ کا الزام
  • کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ
  • سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
  • آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھور
  • ہمارے نمبر پورے ہیں، جلد آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے: فیصل کریم کنڈی
  • کراچی: گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی چھینی گئی گاڑی برآمد
  • پشاور،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کشمیر یکجہتی ریلی کی قیادت کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا: رانا ثنااللہ
  • ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ