مریم نواز نے کےپی حکومت کا منصوبہ کاپی پیسٹ کیا ہے، بیرسٹر سیف کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمۂ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کے فیصلے کو خیبرپختونخوا حکومت کے منصوبے کی نقل قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ کوئی نیا اقدام نہیں بلکہ “کےپی حکومت کے منصوبے کا ایک اور کاپی پیسٹ ورژن” ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں منصوبے اکثر کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت 17 لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے پیشکش کی کہ اگر مریم نواز واقعی عوامی فلاح کے منصوبوں پر سنجیدہ ہیں تو پنجاب میں صحت کارڈ اسکیم شروع کریں، “ہم اس منصوبے کے نفاذ میں ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔”
خیال رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کی تقریباً 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے مذہبی طبقے نے سراہا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اسے سیاسی نقل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں بلاول بھٹو کی آمد پر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔
I extend a warm welcome to @BBhuttoZardari on his visit to Punjab.
Punjab is your home, and you will always find a place of respect here.
Thank you for your gracious remarks. You have my heartfelt good wishes and prayers.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 11, 2025
وزیرِ اعلیٰ کے پیغام کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایکس پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کے پُرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کے شکر گزار ہیں۔
Thank you, Madam Chief Minister, for the warm welcome and positive gesture. https://t.co/6tjs7rK935
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) December 12, 2025
بلاول بھٹو کی لاہور کے دورے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا چھت پر کھڑی ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا تھا۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا تھا کہ ’آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں‘، جس پر بلاول نے مسکرا کر کہا کہ ’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں‘۔
اس کے بعد خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے پوچھا کہ آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہو؟ جس پر بلاول نے جواب دیا کہ جی میں ٹھیک ہوں۔
خاتون نے بلاول بھٹو کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بہت شکریہ آپ لوگوں کی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو بلاول بھٹو لاہور مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب