Nawaiwaqt:
2025-12-12@11:09:26 GMT

پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع

محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا  اور کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔

   
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جرمنی کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن قونصلیٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ ایمپلائمنٹ اور اسٹوڈنٹ ویزہ کے زمرے قونصلر سروسز پورٹل پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ کارروائی کو تیز کیا جا سکے اور جاری کردہ ویزوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ تمام موجودہ ویٹنگ لسٹیں بند کر دی گئی ہیں اور انہیں حذف کر دیا جائے گا، جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اپواائنٹمنٹ حاصل کر لی ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سابقہ ​​نظام کے تحت اس میں شرکت کریں، دیگر تمام درخواست دہندگان کو اب قونصلر سروسز پورٹل کے ذریعے ویزہ کا عمل شروع کرنا ہوگا، آن لائن گذارشات 12 دسمبر 2025 کو کھلیں گی۔ اس حوالے سے قونصلیٹ کا مزید کہنا ہے کہ سٹوڈنٹ ویزہ کی درخواستیں پورٹل کے ذریعے digital.diplo.de/studium پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ملازمت، تربیت، ملازمت کے متلاشی اور دیگر طویل مدتی ویزہ کیٹیگریز کے لیے درخواستیں digital.diplo.de/visa-ewt پر دائر کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع
  • پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج، شہریوں کی مشکل آسان
  • پشاور: بائیک سروس کی آڑ میں رہزنی کی وارداتوں کا انکشاف
  • جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا
  • محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف   
  • گھر بیٹھے موبائل پر ہی ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کروائیں
  • پیاز اور لہسن پر جھگڑا، شادی کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق