افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے، پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ، ممکنہ افغان آبی ذخیرہ گاہیں پاکستان کیلئے سالانہ 3ایم اے ایف پانی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ طالبان بڑے ڈیم بنانیکی صلاحیت سے فی الحال محروم، بھارتی مالی امداد و سیاسی مقاصد کے خدشات، ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کابل دریا کے نظام پر ڈیم یا بیراج کی تعمیر پاکستان کے لیے اوائلِ خریف (اپریل تا جون) کے دوران پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق افغانستان کنڑ اور کابل دریاؤں پر 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کابل دریا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سطح پر تیل و گیس کے پیداواری شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختونخوا میں واقع نشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کی دریافت او جی ڈی سی نے کی۔ ہراگزئی ایکس 1 کنویں سے یومیہ 2ہزار280 بیرل تیل کی پیداوار دریافت ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداور بھی دریافت ہوئی۔ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ہراگزئی ایکس-1 کنواں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔
نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔