Islam Times:
2026-07-24@16:10:25 GMT

کراچی کی فضا میں حرم مولا عباسؑ کا مقدس پرچم لہرا دیا گیا، ویڈیو

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: وفد میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی و کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے نمائندے الحاج جواد الحسناوی، حرم مولا عباسؑ میں شعبہ دینی امور کے سربراہ اور حرم کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی، مولا حسینؑ اور مولا عباسؑ کے حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان و دیگر شامل ہیں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

ولادت باسعادت دختر رسول اللہ (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا صدیقہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے کراچی میں ’’فاطمہؑ سبیل نجات‘‘ کے عنوان سے 4 روزہ عظیم الشان فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔ مسجد خیرالعمل و بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے وفد نے خصوصی شرکت کی، وفد میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی و کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے نمائندے الحاج جواد الحسناوی، حرم مولا عباسؑ میں شعبہ دینی امور کے سربراہ اور حرم کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی، مولا حسینؑ اور مولا عباسؑ کے حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، ایران قونصلیٹ کراچی کے ڈپٹی قونصل جنرل غلام حسین زبولی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مولانا شیخ ناصر عباس النجفی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر منور عباس سمیت کراچی بھر سے علماء کرام و شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ پرچم کشائی کی تقریب سے قبل مسجد خیرالعمل میں نماز مغربین حرم حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی کی امامت میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں تقریب کے آغاز میں مولانا سید دانش نے حدیث کساء کی تلاوت کی۔

شیخ صلاح الکربلائی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی و تمام خدام کی جانب سے کراچی سمیت تمام اہلیان پاکستان کو خصوصی سلام و دعائیں پیش کیں اور بارگاہ خداوند میں دعا کی کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامات میں حاضری کا موقع ملے۔ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستان تشریف لا رہے ہیں، جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، چکوال، اسکردو، حیدرآباد و دیگر شامل ہیں، پاکستان میں یتیمان آل محمدؐ کی اہلبیتؑ خصوصاً آئمہ طاہرینؑ میں سے جناب سیدہ فاطمہ زہرا صدیقہ طاہرہ سے شدید عشق، ولا، محبت، وفاداری کے حامل ہیں، اس عشق و محبت کے تقاضوں میں سے ایک ان عظیم ہستیوں کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہے، ان شاء اللہ پاکستان میں عاشقان اہلبیتؑ ان میں سے ایک ہونگے، فاطمہؐ سبیل نجات جیسے پروگرامات اس کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم جناب سیدہ فاطمہ زہراءؐ کی کماحقہ معرفت حاصل کرنے سے عاجز ہیں، حضرت آدمؑ سے لیکر تاقیام قیامت روز محشر تک کوئی بھی ایسی خاتون نہیں ہیں کہ جیسی جناب سیدہ فاطمہؑ ہیں، جو افضل ترین بیٹی، افضل ترین زوجہ، افضل ترین ماں ہیں، جناب سیدہؑ کے علاوہ طول تاریخ میں کوئی بھی یہ کردار انکی طرح نہیں نبھا سکا نہ نبھا سکتا ہے۔ 

آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی تربیت کیلئے تین اہم چیزوں کی ضرورت ہے، پہلا صحیح معنیٰ میں علم و معرفت، دوسرا صحیح حاکمیت اس علم و معرفت کے سائے میں انسانوں کی تربیت کرے اور ان تعلیم کو معاشرے میں نافذ کرے، ابھی امت کی مشکل یہ ہے کہ علم و معرفت نہیں ہے کیونکہ اہلبیتؑ کے دروازے سے اپنے آپ کو محروم کیا ہے، نہ ہی اہلبیتؑ کی حکومت و امامت ہے، اسی لئے سب سے بدترین حاکمیت امت مسلمہ میں ہے، مغرب کے غلام ہیں، ایک یہودی حکومت کے مقابلے میں سب بے بس ہیں، تیسری اہم چیز اسوہ حسنہ، نمونہ عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے اسوہ معصومہ کی ضرورت تھی، اگر جناب سیدہ فاطمہؑ نہ ہوتیں تو خواتین اسوہ معصومہ سے محروم ہو جاتیں، البتہ جناب سیدہؐ فقط خواتین کیلئے اسوہ حسنہ نہیں ہیں، بلکہ مردوں کیلئے بھی اسوہ حسنہ ہیں، جیسا کہ مولا امام زمانہ (عج) نے فرمایا میرے جناب سیدہؐ اسوہ حسنہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب سیدہؐ نے ایک بیٹی ہو کر اپنے والد سے ام ابیہا کا تمغہ لیا، زوجہ بن کر امام علیؑ سے تمغہ لیا۔

آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ خواتین کیلئے شوہر کا گھر ہی آخری منزل نہیں، بلکہ مقصد خلقت کے لحاظ سے مرد و خواتین میں کوئی فرق نہیں، اشرف مخلوقات بننے، قرب خدا حاصل کرنے، مظہر صفات خدا بننے، انسان کامل بننے کی صلاحیت مرد و خواتین دونوں میں ہے، کیوں عورت کی منزل کو شوہر کا گھر جبکہ مرد کی منزل کو قرب خدا کا آخرین درجہ قرار دیا جائے، جیس مرد معاشرے کی نسبت ذمہ دار ہے ویسے عورت بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورت کو انسان بھی سمجھتا ہے اور عورت بھی، انسانیت بھی محفوظ ہے اور نسوانیت بھی محفوظ ہے، مردوں کی طرح عورتیں بھی معاشرے میں ذمہ داری انجام دیں، ان کیلئے اسوہ حسنہ جناب سیدہؐ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب سیدہؐ نے جہاں نبوت کی عمالی طور پر حمایت کی وہیں امامت کی بھی حمایت کی، تقدس اور دین کے لبادے میں اپنے آپ کو مقدس دکھانے والے حکمرانوں کو تا روز قیامت رسوا کر دیا، جناب سیدہؐ کی ذوالفقار فدک ہے، فدک کے ذریعے حق و باطل کو جدا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین کیلئے بھی یہ اسوہ فاطمی ہے کہ وہ ایک مرد کی طرح انسانیت، دین و اہلبیتؑ کی نسبت، اقدار و فضیلتوں کی نسبت، باطل، ظالم، کفر و شرک کے مقابلے میں ذمہ دار ہیں۔ 

شیخ ناصر عباس النجفی نے پاکستانی تشیع کیلئے حرم مولا عباسؑ کے تحت جاری مختلف پروجیکٹس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، جبکہ اس حوالے تیار کردہ ڈاکیومینٹری بھی چلائی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران حرم مولا عباسؑ کی جانب سے بزریعہ قرعہ اندازی ایک خاتون اور ایک کمسن بچے کو زیارات مقامات مقدسہ عراق کا انعام دیا گیا۔ حرم مولا عباسؑ کی جانے آیت اللہ غلام عباس رئیسی اور منقبت خواں سید شادمان رضا کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ تقریب کے دوران نظامت کے فرائض سید حیدر رضوی نے انجام دیئے۔ پرچم کشائی کی تقریب کے آخر میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب لائے گئے پرچم کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا میں لہرا گیا، اس دوران معروف منقبت و نوحہ خواں سید شادمان رضا، سید محمد ارتضیٰ و دیگر نے خصوصی کلام پیش کیا، پرچم کشائی کے دوران شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عباس علیہ السلام کے شیخ صلاح الکربلائی جناب سیدہ فاطمہ غلام عباس رئیسی انہوں نے کہا کہ حرم مولا عباس خواتین کیلئے کے نمائندے اسوہ حسنہ ا یت اللہ تقریب کے کی جانب حرم کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام فریقوں کو مذاکرات، تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جون 2026 میں طے پانے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (اسلام آباد ایم او یو) کے تحت ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جانا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

 مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اور پینی وونگ کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت اور مثبت کردار کو سراہا۔

انہوں نے ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا جن میں وہ افراد بھی شامل تھے جنہیں امریکی حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔

عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی، امریکی اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کرتے ہوئے ان افراد کی پاکستان کے راستے محفوظ واپسی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ، اسحاق ڈار کا ایس سی او سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی ملاقات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایس سی او شنگھائی تعاون تنظیم نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، پاک۔ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ