کراچی میں حرم مولا عباسؑ کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی کی اقتداء میں نماز مغربین، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مسجد خیرالعمل میں نماز مغربین حرم حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی کی امامت میں ادا کی گئی، جبکہ حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان نے آذان دی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
ولادت باسعادت دختر رسول اللہ (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا صدیقہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے کراچی میں ’’فاطمہؑ سبیل نجات‘‘ کے عنوان سے 4 روزہ عظیم الشان فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔ مسجد خیرالعمل و بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے وفد نے خصوصی شرکت کی، وفد میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی و کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے نمائندے الحاج جواد الحسناوی، حرم مولا عباسؑ میں شعبہ دینی امور کے سربراہ اور حرم کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی، مولا حسینؑ اور مولا عباسؑ کے حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر مسجد خیرالعمل میں نماز مغربین حرم حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی کی امامت میں ادا کی گئی، جبکہ حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان نے آذان دی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی عباس علیہ السلام کے حرم مولا عباس حرم کے
پڑھیں:
سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-25
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ جمعرات کوانتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ سیف الدین ایڈووکیٹ کی امامت میں بعد نمازِ عشاء الحرمین مسجد پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میںادا کی گئی ،مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی ۔نماز جنازہ میں امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امرا کراچی مسلم پرویز، راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر،نوید علی بیگ ،معاون خصوصی برائے امیر کراچی عبد الوہاب ، برجیس احمد ، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ،، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ،یونس بارائی،عبد الرزاق خان ، عبد الرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی ،انجینئر صابر احمد،وقاص اعظمی ،منیر یعقوب ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امر ا اضلاع فضل احد، ڈاکٹر نور الحق، نعیم اختر،سفیان دلاور ، ٹائون چیئر مینزڈاکٹر فواد، نصرت اللہ، ظفر احمد خان، رضوان عبد السمیع ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد،ناظم کراچی جمعیت آبش صدیقی سمیت اہل محلہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔