غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 6فلسطینی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

غزہ(آئی پی ایس )اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 68 ہزار 519 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 382 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، جن فلسطینیوں نے اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپسی کی، وہ صرف ملبے کے ڈھیر، بھوک اور پیاس کا سامنا کر رہے ہیں۔دوسری جانب، مغربی کنارے میں بھی غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے گھروں، کمیونٹیوں اور زرعی زمینوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا وقت گزرنے کیساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی وزیراعظم سے گفتگو آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں،25خوراج ہلاک، 5جوان شہید وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان متنازع علاقے سرکریک میں بھارت کا جنگی مشقوں کا اعلان، پاکستان کا سخت ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر ایک بار پھر شدید جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے والے ہیں۔

تازہ جھڑپوں میں اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تھائی فوجی اور کمبوڈیائی شہری شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آدھے ملین سے زائد افراد، زیادہ تر تھائی لینڈ میں، اپنی رہائش گاہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے 800 کلومیٹر طویل سرحدی علاقے اور قدیم مندروں کے حوالے سے کئی دہائیوں سے تنازع کا شکار ہیں۔

یہ حالیہ لڑائی جولائی کے بعد کی سب سے شدید جھڑپیں ہیں، جب پانچ روز تک جاری رہنے والی کارروائیوں میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔ اس لڑائی کے بعد ٹرمپ کی مداخلت پر ایک کمزور جنگ بندی قائم کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ توڑ دیا گیا ہے۔

تازہ جھڑپیں کمبوڈیا کے اوڈار مینجے صوبے اور تھائی لینڈ کے سورن اور سا کےؤ علاقوں میں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو فائربندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

دونوں جانب ہزاروں خاندان سرحدی علاقوں سے نکل کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں، جب کہ یونیسکو نے قدیم مندروں اور ورثے کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے بات کریں گے تاکہ لڑائی فوری طور پر روکی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے
  • اسرائیل کی قبضہ گیری برقرار، مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • عالمی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ امداد کے لیے اردن کی سرحد کھول دی
  • غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • عالمی دباؤ، اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
  • جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا
  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان
  • ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت