سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد: پنجاب اسمبلی کی اس کاوش کی اہمیت کتنی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ ممبر ڈے کے دوران ایک سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب صرف ڈرامے بازی کررہی ہے، فیصل واوڈا
منگل کے روز پرائیوٹ ممبر ڈے کے دوران منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف اور دشمن ملک کی آلہ کار جماعت اور اس کے بانی و رہنماؤں پر پابندی عائد کی جائے۔ ساتھ ہی یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ایسے رہنماؤں خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
قرارداد میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کا نام شامل نہیں تاہم عمومی طور پر پاکستان مخالف جماعت کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔
قرارداد کے پس منظر اور مؤقفقرارداد پیش کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل پرویز کا کہنا تھا کہ جو جماعت ملک دشمن ایجنڈا رکھتی ہو اس پر پابندی لگنی چاہیے۔
مزید پڑھیے: ایکس سروس مین سوسائٹی کا پاک فوج پر اظہار اعتماد، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وی نیوز سے گفتگو میں واضح کیا کہ یہ قرارداد ایک رکن نے اپنی ذاتی حیثیت میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر پیش کی۔
ان کے مطابق اس میں پارٹی قیادت کا کوئی کردار نہیں تاہم قرارداد ایوان نے کثرت رائے سے منظور کی ہے۔
قانونی ماہرین کا مؤقفقانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی قراردادیں قانونی حیثیت نہیں رکھتیں اور عام طور پر صرف سیاسی پیغام یا دباؤ پیدا کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ قرارداد میں کسی جماعت کا نام نہیں دیا گیا اس لیے اس کے عملی نتائج کی توقع کم ہے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا
ان کا کہنا ہے کہ ایسی قراردادیں نفاذ کے مرحلے تک نہیں پہنچتیں۔
پریس گیلری کے صدر کی رائےسینیئر صحافی اور پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قراردادیں عملاً کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
ان کے مطابق حالیہ سیاسی ماحول میں ایک مخصوص جماعت (پی ٹی آئی) کے حوالے سے جاری بحث کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن نے یہ قرارداد جمع کرائی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی جماعت پر حقیقی طور پر پابندی عائد کرنی ہو تو اس کا مناسب فورم سپریم کورٹ آف پاکستان ہے۔
ان کا کہنا کہنا تھا کہ حکومت یا ادارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے، تفصیلی سماعت ہو اور عدالت حکم دے تو الیکشن کمیشن پابندی نافذ کرے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں احتجاج کیا تو پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
خواجہ نصیر کے مطابق پاکستان میں ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگتی رہی ہیں لیکن وہ نئے ناموں سے دوبارہ سرگرم ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عرصہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام سے سرگرم رہی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی زندگی کو خطرہ، کوشش کریں گے پی ٹی آئی کو پابندی لگنے سے بچایا جائے، فیصل واوڈا
خواجہ نصیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پابندیوں سے ختم نہیں ہوتیں وہ دوبارہ منظم ہوکر میدان میں آ جاتی ہیں۔
ایوان میں ہنگامہ اور واک آؤٹواضح رہے کہ قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کی قرارداد پی ٹی آئی پر پابندی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کی قرارداد پی ٹی ا ئی پر پابندی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیاسی جماعت کی قرارداد پر پابندی پی ٹی ا ئی کے مطابق کا کہنا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی
بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کے استحکام حفاظت کیلئے کام کرنے والے اداروں کے جوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا،ویزہ منسوخ برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا،ویزہ منسوخ اڈیالہ کا قیدی ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ 2بن چکا ہے، عظمی بخاری فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا معیشت ڈنڈے سے نہیں چلائی جاسکتی،پیار سے چلتی ہے ، وزیراعظم سینٹرلائزیشن، ہم ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، بلاول صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم