بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سے متعلق جاری منصوبوں، مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو بھی موجود تھے۔
اے ڈی بی کے وفد نے نہ صرف موجودہ منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا بلکہ مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور شہری موبلٹی کے مزید منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ملک میں پہلی بار بایو گیس پر چلنے والی جدید اور ماحول دوست بسیں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی اور ہر بس میں جدید آئی ٹی سسٹم (ITS) نصب کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مہندی کے رنگوں سے مستقبل سنوارنے والی باہمت لڑکی کی کہانی
مہندی کے رنگوں کو ہاتھوں میں پرو کر خود انحصاری کی مثال قائم کرنے والی امیہ بنت اقبال، ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے ہنر کے ذریعے اپنی دنیا بدل ڈالی۔
یہ کہانی ہے مظفرآباد کی ایک باہمت اور خوددار طالبہ امیہ بنت اقبال کی، ایک ایسی لڑکی جس نے اپنے خوابوں کو رنگ اور مہندی کے کونز سے تعبیر کیا۔
میٹرک کے بعد جب اکثر لڑکیاں اگلے مرحلے کے خواب دیکھتی ہیں وہیں امیہ نےاپنے خوابوں کی تعبیر اپنے ہاتھوں سے لکھنی شروع کی۔
ایک چھوٹے سے کمرے، چند کونز اور بہت سارے ایسے خواب جو بظاہر ایک خاتون کے لیے قدرے آسان نہیں تھے۔
امیہ نے اپنے اس شوق کو پیشے کے طور پر اختیار کرتے ہوئے نا صرف اپنے تعلیمی اخراجات پورے کیے بلکہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا بھی سیکھا۔
امیہ کی یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو ایک چھوٹا سا ہنر بھی خوشحالی کا دروازہ کھول سکتا ہے۔ مزید جانیے ڈاکٹر ثانیہ طارق کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews باہمت طالبہ دلچسپ کہانی مستقبل سنوارنے والی طالبہ مظفرآباد مہندی کے رنگ وی نیوز