کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر کا درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو موسم سرما کے اوسط سے کافی زیادہ ہے۔
آج شہر کا موسم دن بھر خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ
شہر قائد میں رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہونےلگا ہے، اور درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع صاف رہنے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے.شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر قائد میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا.