Jasarat News:
2025-11-01@06:08:31 GMT

نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کی زد میں آگیا،جس کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہوگیااور 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفانی بارش کے باعث درخت گر گئے، سڑکیں زیرآب آگئی اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بیان کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.

80 انچ اور لاگارڈیا ایئرپورٹ پر 1.97 انچ شدید بارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس سے قبل 1917 ء میں 1.64 انچ اور 1955 ء میں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 2افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت: کشتی غرقاب ہونے سے 8 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے اتر پردیش کے علاقے بھارت پور کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 60 سالہ خاتون اور 5بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد لکھیم پور ضلع کے خیراتیا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور کشتی میں سوار ہو کر بھارت پور کی طرف جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں ندی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک تیزی آنے سے کشتی توازن کھو بیٹھی اور پلٹ گئی۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ واقعہ پر اتر پردیش کے چیف منسٹر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں انجام دینے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان
  • ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی
  • امریکا: شٹ ڈاؤن سے 4 کروڑ افراد کے خوراک سے محروم ہونے کا خدشہ
  • بھارت: کشتی غرقاب ہونے سے 8 افراد ہلاک
  • نیپال : ریسکیو ہیلی کاپٹر گرکر تباہ پائلٹ حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا
  • برطانیہ: چاقو حملے میں مقامی کمیونٹی کونسل کا رکن ہلاک‘ مشتبہ افغانی گرفتار