آزاد کشمیر عدم اعتماد: بیرسٹر سلطان گروپ کے 6 ارکان اسمبلی کا پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے پی پی پی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے ملاقات کی ہے، جس کے بعد ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت ملتے ہی وزیراعظم انوارالحق استعفیٰ دے دیں گے‘
فریال تالپور کی صدر ریاست بیرسٹر سلطان کے ساتھ ملاقات میں سابق سینیئر مشیر آزاد کشمیر چوہدری ریاض بھی شامل تھے۔
بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے ارکان اسمبلی میں سردار محمد حسین، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری یاسر سلطان اور ملک ظفر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔
ابھی تک نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین یا اسپیکر چوہدری لطیف اکبر میں سے کسی ایک کے نام قرعہ نکلنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے انتہائی قریبی ذرائع نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اگر پیپلز پارٹی 27 ارکان کی حمایت شو کر دیتی ہے تو وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پہلے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔
آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے۔ اور اب بیرسٹر سلطان گروپ کے 6 ارکان کی حمایت کے بعد تعداد 23 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ غیرمشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہوں: آصف زرداری کا بیرسٹر سلطان گروپ کو پیغام
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں کسی حکومتی تبدیلی کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، بلکہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔
اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی انوارالحق کی کابینہ کا حصہ ہیں، جبکہ وزیراعظم کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان گروپ تحریک عدم اعتماد شمولیت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان گروپ تحریک عدم اعتماد شمولیت وی نیوز چوہدری انوارالحق کے بیرسٹر سلطان گروپ تحریک عدم اعتماد ارکان کی حمایت کے خلاف تحریک پیپلز پارٹی گروپ کے کے لیے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔