قومی اسمبلی میں زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کسی رکن کے زمین پر گرے ہوئے پیسے اُن تک پہنچے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں۔
اس پر ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین نے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کیلیے ہاتھ کھڑے کیے جس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔
اسپیکر ایاز صادق کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایوان میں
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔