ایس ایچ او تھانہ اڈیالہ نے پی ٹی آئی ارکان کی توہین کی، قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق جمع
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر واقعے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔
تحریکِ استحقاق میں کہا گیا ہے کہ تھانہ اڈیالہ کے ایس ایچ او نے گزشتہ روز ارکانِ اسمبلی سے توہین آمیز سلوک کیا ہے۔
تحریکِ استحقاق کے مطابق اڈیالہ تھانے کی حدود میں ارکانِ اسمبلی کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
پی ٹی آئی نے تحریکِ استحقاق میں مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔
پی ٹی آئی کے 4 ارکانِ اسمبلی کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت ارکانِ قومی اسمبلی ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز