پی ٹی آئی کارکنان اور عمران خان کی بہنوں کا دھرنا کیسے ختم کرایا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے ان کی 3 بہنیں اور پارٹی کے سینیئر رہنما منگل اور جمعرات کو اڈیالہ جیل کا رخ کرتے ہیں اور ملاقات نہ ہونے کے باعث پی ٹی ائی کارکنان و متعدد رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش
گو ماضی میں تو سیاسی رہنماؤں اور بہنوں سے عمران خان کی ملاقات کرا دی جاتی تھی لیکن گزشتہ ایک ماہ سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی اور صرف عمران خان کی ایک بہن نے ایک مرتبہ اس عرصے میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ روز عمران خان کی تینوں بہنیں کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی پہلے تو انہیں گورکھپور والے پولیس چوکی پر ہی روک دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مزید اگے آنے دیا گیا اور اڈیالہ جیل سے پہلے موجود چوکی پر روک دیا گیا اس موقع پر چند سو کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور 4 سے 5 رکن قومی اسمبلی بھی وہاں موجود تھے اور ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان کی بہنوں نے اور کارکنان نے وہاں دھرنا دیے رکھا۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: علیمہ خان کی اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر
اڈیالہ جیل کے اطراف موجود میڈیا نمائندوں کے مطابق رات ایک بجے اس احتجاج میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے بھی شرکت کی تاہم 2 بجے پولیس کی جانب سے دھرنا دینے والے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس سے کارکنان کچھ دیر بعد منتشر ہو گئے اس دوران کارکنان کی جانب سے پولیس کی جانب پتھراؤ بھی کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک بھی اس دھرنے میں موجود تھے، واٹر کینن کا استعمال شروع ہونے پر انہوں نے عمران خان کی بہنوں کو گھیرے رکھا اور کچھ فاصلے کے بعد وہ قریب موجود ایک نالے میں گر گئے جس سے ان کی ٹانگ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر موجود عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کارکنان سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں پانی سے زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے صرف خیال سے چلیں کہ زیادہ پانی کے باعث کہیں کیچڑ میں پھسل نہ جائیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا جاری، پولیس کے علیمہ خان سے مذاکرات
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے بھائی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی اور ایک ظلم شروع ہے لیکن یہ ہمیشہ جاری نہیں رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان متعدد بار کہ چکے ہیں کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں اور یہ لوگ ہم سے ڈرے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل علیمہ خان عمران خان عمران خان سے ملاقات عمران خان کی بہنیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل علیمہ خان عمران خان سے ملاقات عمران خان کی بہنیں عمران خان کی بہنوں اڈیالہ جیل کے علیمہ خان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ؛ علیمہ خان کا کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں منگل کے روز اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئیں تو فیکٹری ناکہ پر پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنان کے ہمراہ وہیں دھرنا دے دیا۔
پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کے باوجود متعدد پی ٹی آئی کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
’پولیس سے کوئی لڑائی نہیں، یہ ہمارے بھائی ہیں‘علیمہ خان نے فیکٹری ناکہ پر موجود کارکنان کو مسلسل پرسکون رہنے اور پیچھے ہٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، وہ خود بھی پریشان ہیں اور ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پیچھے کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان
’ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ ذہنی اذیت ہے‘علیمہ خان نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ایک طویل عرصے سے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
آگئی ہوں گرفتار کرلو۔۔۔
علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو۔۔۔ pic.twitter.com/PTJ0iBAJdS
— Faisal Tarar (@FaisalTararSpks) December 9, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، وہ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم ایک ماہ سے مسلسل ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی تھی، سرکاری ملازمین کے رویے پر بات کرنا سیاسی گفتگو نہیں ہوتا۔ ب انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کیسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، کوئی ایک مثال تو دیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کس کے احکامات پر انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے؟
یہ بھی پڑھیے ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش
علیمہ خان کی صحافیوں کو سخت تنبیہمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سوچ سمجھ کر سوال کریں، ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔
کارکنان کی آمد اور دھرناصورتحال گھمبیر ہونے پر مزید درجنوں کارکنان فیکٹری ناکہ پہنچ گئے جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ وہیں دھرنا دے دیا۔ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان