data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری قید گاہ میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی کے راستے محدود ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت کے نزدیک پی ٹی آئی کی موجودہ حکمتِ عملی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی منظم کوشش نظر آ رہی ہے، احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے اور تصادم کی فضا پیدا کرنے کی شعوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے بھی اس بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری کوشش ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور حکومت بھی اب اس مطالبے یا خدشے کو محض سیاسی نعرہ نہیں سمجھ رہی بلکہ سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔

اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کسی صورت بدامنی اور دباؤ کی سیاست کے آگے جھکنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

اختیار ولی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر سخت الزامات بھی عائد کیے، وزیراعلیٰ کا مبینہ طور پر منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے اور ان کی کارکردگی صفر نہیں بلکہ منفی درجے میں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے بعض قریبی رشتے دار بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، اور صوبے کی اعلیٰ قیادت اس جال کی سرپرستی کرتی ہے، جس سے حکومتی معاملات مزید خراب ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور ماحول میں شدید تناؤ دیکھنے میں آیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل

پڑھیں:

طلال چوہدری کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا اشارہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اشارہ دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی یا یہ صورتحال دیگر قیدیوں کے لیے خطرہ بنی تو متعلقہ قیدی کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں کہیں بھی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، وہاں قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کی قیادت کو دباؤ میں لا کر دوبارہ اقتدار حاصل کرنے اور اپنے مقدمات ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کے سہارے سیاست کی، اور اگر فیض حمید نہ ہوتے تو وہ وزیرِ اعظم تو دور کی بات، کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
  • حکومت کا بڑا فیصلہ؟ عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور—سیاسی محاذ پر ہنگامہ شدت اختیار کرگیا
  • حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
  • عمران خان سے عدم ملاقات، بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا
  • اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس نے ممکنہ آپریشن کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں
  • طلال چوہدری کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا اشارہ
  • طلال نے بانی PTI کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ
  • طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا
  • عمران خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات