کراچی: بے قابو واٹر ٹینکر نے نوجوان طالب علم کو روند ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔ نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کالج جانے والے 18 سالہ عابد کو ٹینکر نے کچل دیا۔ عابد دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا لاڈلا تھا، جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نارتھ کراچی فور میں آج صبح 18 سالہ عابد موٹرسائیکل پر کالج جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر ٹینکر نے
پڑھیں:
کراچی، پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے کم عمر نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں ایک کم عمر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 سالہ عبداللہ اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی ایک گولی اس کے سر میں آ لگی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان اور اس کا بھائی ڈیفنس فیز 2 میں مکینک کی دکان پر کام کرتے تھے اور واقعے کے وقت دونوں گھر بلدیہ ٹاؤن کی سمت جا رہے تھے، مقتول عبداللہ آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
واردات کے دوران عبداللہ کا بھائی بھی موجود تھا مگر اس کا موبائل فون بند ہونے کے باعث فی الحال واقعے کی مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کسی نامعلوم سمت سے ہوئی، جبکہ امکان ہے کہ دونوں بھائی عابد آباد کی جانب جا رہے تھے۔