Express News:
2025-12-10@17:25:45 GMT

ندا یاسر نے معافی کیوں مانگی؟ نادیہ خان نے اصل بات بتادی

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے حالیہ تنازع کے بعد اپنی دوست ندا یاسر کی جانب سے معافی مانگنے کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔

ندا یاسر حال ہی میں ایک تنازع کا شکار اُس وقت ہوئیں جب انہوں نے پروگرام کے دوران آن لائن فوڈ رائیڈرز کو اضافی پیسے بطور انعام (ٹپ) نہ دینے کی وجہ بیان کی تھی۔

اس بیان پر ندا یاسر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آن لائن فوڈ رائیڈرز نے بھی اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اب نادیہ خان نے اپنی دوست کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ندا کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں، وہ بہت رحم دل اور قربانی کا جذبہ رکھنے والی خاتون ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسے واقعات ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے انسان عاجز آجاتا ہے اور پھر اس ردعمل سے کسی کا دل دکھتا ہے‘۔

نادیہ خان نے کہا کہ ’بعض اوقات آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور آپ کے بیان سے کس طرح سے کنفیوژن پھیل سکتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: انسان ہوں فرشتہ نہیں، ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ ’ندا یاسر لوگوں کے بارے میں سوچتی ہیں، ہاں مگر یہ بھی سچ ہے کہ اس طرح کی باتوں کی وجہ سے دوسرا کی دل آزاری ہوتی ہے لیکن میں اُسے جانتی ہوں وہ بڑے دل کی مالک ہے اور اسی وجہ سے معافی بھی مانگی ہے‘۔

نادیہ خان نے کہا کہ دراصل ندا روزانہ شو کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ معمول کے مطابق مسلسل بولتی ہیں اور اگر پروگرام میں خواتین کے دوران گفتگو ہو تو انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہوتا تاہم اب میرا مشورہ ہے کہ انہیں اب اس معاملے میں محتاط رہنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نادیہ خان نے سے معافی ندا یاسر کی وجہ کہا کہ

پڑھیں:

زہران ممدانی آسیب زدہ سرکاری رہائش گاہ میں کیوں منتقل ہو رہے ہیں؟

نیویارک کے پہلے نومسلم میئر زہران ممدانی نے اپنی آرام دہ کو رہائش چھوڑ کر قدیم سرکاری رہائش گاہ گریس مینشن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وہی گریس مینشن ہے جو 1799 میں تعمیر ہوئی تھی اور جہاں سے کئی میئر اپنی صبح کی چائے پی کر شہر چلاتے رہے ہیں۔

تاہم نومنتخب میئر زہران ممدانی کو گریس مینشن میں منتقلی کے لیے اپنے آپ اور اہل خانہ کو منانے کو کچھ وقت لگا۔

زہران ممدانی نے کہا کہ انھوں گریس مینشن میں منتقلی کا فیصلہ خاندان کی سلامتی اور نیویارکرز کے لیے اپنے ہاؤسنگ ایجنڈے پر توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے زہران ممدانی نے کہا کہ ان کا دل آسٹوریا میں ہی رہے گا جہاں زندگی کے کئی یادگار لمحات گزارے۔

انھوں نے کہا کہ میں تو شاید آسٹوریا سے نکل جاؤں لیکن آسٹوریا مجھ میں سے نہیں نکل پائے گا۔ آسٹوریا والوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

خیال رہے کہ زہران ممدانی کوئنز کاؤنٹی کے علاقے اسٹوریا میں جس گھر میں رہتے ہیں اس کا کرایہ 2300 ڈالرز ہے۔

زہران ممدانی کے حریف اینڈریو کومو نے بھی چند روز قبل طنز کیا تھا کہ بھئی اتنی مشہور فیملی کا بچہ اور میئر بن کر بھی کرائے کے گھر میں کیوں رہتے ہو؟

پانچ بیڈ رومز پر مشتمل گریس مینشن اپنی خوبصورتی، شان و شوکت اور حسن تعمیر کے باعث کافی شہرت رکھتا ہے۔

اس قدیم عمارت سے متعلق بھوتوں کی کہانیاں بھی زبان زد عام ہیں اور سابق خاتونِ اول چرلین میکری نے کہا تھا کہ گریس مینشن کے دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں۔

سابق میئر ایرک ایڈمز نے تو دو ٹوک انداز میں کہہ دیا تھا کہ بھائی، وہاں بھوت ہیں۔ میں تو اس بات کو سچ مانتا ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • انسان ہوں فرشتہ نہیں، ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی
  • فوڈ رائیڈرز کا احتجاج رنگ لے آیا، ندا یاسر نے معافی مانگ لی
  • زہران ممدانی آسیب زدہ سرکاری رہائش گاہ میں کیوں منتقل ہو رہے ہیں؟
  • مداحوں نے ریکھا کو ’جیا بچن 2.0‘ کیوں قرار دیا؟
  • ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ
  • اسرائیل نواز یاسر ابو شباب کی موت
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی عمران خان کے ٹوئٹس پر خاموش کیوں؟
  • ’کوئی ندا یاسر کو بتائے کہ ہم کس حال میں کام کرتے ہیں‘، ڈیلیوری رائیڈرز نے اینکر سے اعلانیہ معافی کا مطالبہ کردیا