ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر ایک بار پھر بحث کی زد میں آگئی ہیں۔
گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پروگرام کے ذریعے مقبول رہنے والی ندا اس بار فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں ایک سخت بیان دینے کے باعث تنقید کا شکار ہوئی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر جان بوجھ کر کھلے پیسے نہیں رکھتے تاکہ انہیں زیادہ ٹپ مل سکے‘۔ ندا نے مشورہ دیا کہ لوگ یا تو پہلے سے کھلے پیسے رکھیں یا رائیڈر سے اضافی رقم ساتھ لانے کا کہہ دیں۔
ان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت فوڈ ڈلیوری رائیڈرز نے بھی شدید ردِعمل دیا ہے۔
رائیڈرز کا کہنا ہے کہ وہ سخت موسم، مشکل راستوں اور خطرناک حالات میں کم معاوضے کے باوجود ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔
ان کے مطابق نہ صرف ٹِپ کلچر کمزور ہے بلکہ کمپنیوں کی طرف سے بھی مناسب سہولیات نہیں ملتیں۔
کئی رائیڈرز نے بتایا کہ اگر کبھی گاہک کے پاس مکمل رقم نہ ہو تو وہ خود 10 سے 20 روپے اپنی جیب سے ڈال دیتے ہیں، اس لیے انہیں چور کہلانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
رائیڈرز کی جانب سے ندا یاسر سے اپنے شو میں کھلے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View this post on Instagramسوشل میڈیا صارفین بھی رائیڈرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ندا کے بیان کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں۔
متعدد افراد کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں محنت کرنے والے یہ رائیڈرز تنقید کے نہیں بلکہ احترام کے مستحق ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی