گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پشاور:
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا، جج جرنیل، سیاستدانوں، علماء پر مشتمل قومی کانفرنس بلائی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، شاہد خٹک، مینا خان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، مصطفی نواز کھوکھر ، شیر علی ارباب، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی خطاب کیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاکستانی آئین کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا وہ ترقی کررہے ہیں، جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی۔
اچکزئی نے کہا کہ افغانستان والے ہمارے بھائی ہیں ہم ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں جج، جرنیل، علما اکرام اور سیاست دانوں کو بلایا جائے، قومی کانفرنس میں ہم ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک کو بچائیں، ایسا ملک ہو جہاں ہم آزاد ہوں آئین و قانون کی بالادستی ہو، پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ریاست ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی کانفرنس تحریک تحفظ
پڑھیں:
بیوہ خاتون کی موت کا معمہ حل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)بیوہ عورت کی پراسرار موت معمہ بن گئی، کچھ عرصہ پہلے دیوروں کیخلاف پریس کانفرنس کرکے پولیس سے تحفظ مانگا تھا، بھنگو بہن کی رہائشی بیوہ خاتون مسمات بشیراں کی اچانک موت پولیس کیلئے چیلنج بن گئی، مرحومہ نے کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا تھا کہ شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد دیوروں نے اسے گھر سے نکال کر ملکیت پر قبضہ کرلیا ہے اسے جان کا خطرہ ہے پولیس تحفظ فراہم کرئے، آج خاتون کی موت اور خاموشی سے تدفین سے علاقہ میں قتل کی قیاس آرائیاں پھیلی ہوئی ہیں۔