پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی جانچ پڑتال میں ناکام رہا ہے۔

عدالت نے دونوں کمپنیوں کی ملکیت یا انتظامی ڈھانچے کی منتقلی سے متعلق تمام اقدامات روکنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

ایف ایچ ایل کمپنی ایس ای پی ایل میں بڑی حصے دار ہے، اور مبینہ طور پر اس نے ڈی جی پی سی کی پیشگی منظوری کے بغیر شیئر ہولڈنگ اور انتظامی کنٹرول میں تبدیلیاں کیں، جو کہ پٹرولیم (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) رولز کی خلاف ورزی ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایس ای پی ایل نے اپنی ملکیت اور انتظامی کنٹرول تبدیل کیا، اور ایک نئے سرمایہ کار گروپ نے ایف ایچ ایل کے شیئرز اور کارپوریٹ کنٹرول سنبھال لیا، جس کے نتیجے میں ایس ای پی ایل کی ملکیت میں بالواسطہ تبدیلیاں آئیں، جو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے منصوبے چلا رہی ہے۔

عدالت نے پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن رولز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسی کمپنی کے شیئرز، مفاد یا کنٹرول کی منتقلی کے لیے ڈی جی پی سی کی پیشگی تحریری منظوری ضروری ہے۔

تاہم ایف ایچ ایل اور ایس ای پی ایل دونوں نے بعد میں ریگولیٹر کے سامنے تسلیم کیا کہ یہ تبدیلیاں بغیر اجازت کی گئیں، جسے انہوں نے شیئر ہولڈرز کی سطح پر اندرونی کارپوریٹ فیصلہ قرار دیا۔

دوسری جانب ڈی جی پی سی نے اب تک رول 69(ڈی) کے تحت کوئی کارروائی نہیں کی، حالانکہ یہ قاعدہ ایسی خلاف ورزیوں کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار دیتا ہے، پٹرولیم رولز کے مطابق بغیر منظوری ملکیت یا کنٹرول منتقل کرنا قابل سزا خلاف ورزی ہے۔

بار بار رابطوں کے باوجود ڈی جی پی سی اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایس ای پی ایل ڈی جی پی سی

پڑھیں:

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی

اسلام آباد:

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی
  • تیل کمپنیوں کے حصص کی بلااجازت فروخت روکنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم
  • سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت اقدام
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عدم پیشی پر دو اعلیٰ سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری