کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر جابرانہ قبضہ کر لیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ پیر کو یوم سیاہ منائیں تاکہ عالمی برادری کو یہ باور کرایا جا سکے کہ مسئلہ کشمیر کو جو عالمی امن کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، فوری طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری سالہا سال سے 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور ایجنسیوں کے مسلسل محاصرے میں ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بھارت کی بی جے پی حکومت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کی مسلط کردہ انتظامیہ کشمیری عوام پر اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے اور خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ بھارت کی ہندوتوا حکومت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کو ان کی زمینوں، شناخت، وسائل اور ثقافت سے محروم کر رہی ہے اور ان کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے، اگر خطے کے مظلوم عوام کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا گیا تو یہ علاقائی امن کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ آر ایس ایس۔ بی جے پی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دریں اثناء سرینگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو یوم سیاہ
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔