حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-8-6
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر خیبرپختونخواہ سے اچھے تعلقات چاہتی ہے تو مثبت اقدامات کرے،سہیل آفریدی کو دہشتگرد، سہولتکاراور بھتہ مافیا کہا گیاپھر معافی بھی نہیں مانگی گئی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں کابینہ کے بغیر سارے کام چل رہے ہیں، سارے سیکرٹری لیول پر ہوتے ہیں، بانی سے وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کیلیے عدالت کا فیصلہ نہیں مانا جارہا، کیا لوگوں کو مجبور نہیں کیا جارہا کہ سڑکوں پر نکلیں۔ن لیگ نے جو سلسلہ شروع کیا یہ چاہتے پتا نہیں کیا ہیں؟سہیل آفریدی کیخلاف شروع دن سے محاذ آرائی کا آغاز کیا ، مطلب اتنے الزامات لگا دیے کہ وہ سمجھ ہی نہیں سکا کہ وفاق کے ساتھ بیٹھا جائے۔سہیل آفریدی جب سے وزیراعلیٰ بنیں ہیں ملاقات کرنا ان کی ضرورت بھی ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ جاکر عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔ وفاقی حکومت ایک طرف ساڑھے چار کروڑ عوام کا درد محسوس کررہی ہے اور دوسری طرف ملاقات نہیں کروا رہے۔حکومت جان بوجھ کر سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا رہی۔ ان کے پاس 9مئی اور 26نومبر کے علاوہ کچھ کہنے کو نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نئے ہیں ان کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہییں۔ پہلے دہشتگردوں کے سہولت کار کا الزام لگاتے ہیں پھر کہتے د ہشتگردی کے خاتمے کیلیے ساتھ بیٹھیں۔ سہیل آفریدی پر جو الزامات لگائے گئے اس پر معافی بھی نہیں مانگی گئی۔ سہیل آفریدی کو دہشتگرد، سہولتکاراور بھتہ مافیا کہا گیا۔ وزیراعلیٰ بانی سے مل کر کابینہ نام فائنل کرلیں گے تو کیا ہوجائے گا؟سہیل آفریدی کو کیوں بانی سے نہیں ملنے دیا جارہا؟
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔