قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے، اپنا حق مانگ رہے ہیں بھیک نہیں، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا ( کے پی کے) کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل نے اپنی مرضی سے پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ پاکستانی تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ قبائلی عوام کو کسی کی مہربانی نہیں بلکہ اُن کا جائز حق دیا جائے۔
امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی کے نے کہا کہ میری نامزدگی پر اعتراضات ضرور اٹھائے گئے، لیکن میرا عزم ہے کہ میں صوبے کے تمام عوام خصوصاً ضم اضلاع کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا، ضم شدہ اضلاع کے بقایاجات فوری طور پر ادا کیے جائیں، کیونکہ قبائلی عوام بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان علاقوں کی ترقی، روزگار، تعلیم اور امن کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ برسوں کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوامی سطح پر بات چیت اور رابطے کا سلسلہ مضبوط ہو۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اُن کی حب الوطنی کسی سے کم نہیں، قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے، کسی دباؤ یا مجبوری کے تحت نہیں، اور وہ آج بھی اسی عزم کے ساتھ پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔
سہیل آفریدی نے زور دیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے وعدے پورے کریں تاکہ قبائلی عوام کو وہ مقام دیا جا سکے جس کے وہ مستحق ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ قبائلی عوام کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
سہیل آفریدی—یوٹیوب گریبوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5300 ارب کوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، ایلیٹ مافیا اور ملک پر قابض لوگوں نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خیبر پختون خوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔
وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو ہو گا ہم ساتھ دیں گے۔