لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم  کی ہدایت پر  مقبوضہ کشمیر کے عوام  سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کیلئے یوم استحصال  کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ 27 اکتوبر کو دن 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مستردکرتے ہیں ،پاکستان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے اور قابض اسرائیلی افواج کو بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ، ان کے حقِ خود ارادیت اور امن، انصاف و وقار کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستان فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت دہراتے ہوئے آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کا خواہاں ہے جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بنک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان پرسوں کریگا
  • کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
  • یومِ سیاہ: 27 اکتوبر کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں، محمد صفی
  • مقبوضہ کشمیر کی سیاحت کو بھارتی قبضے میں تباہی کا سامنا
  • سری نگر : حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا گیا
  • مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، عالمی برادری اقدامات کرے، پاکستان
  • مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مستردکرتے ہیں ،پاکستان
  • کشمیر پر بھارتی قبضہ: وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان