کراچی ساؤتھ میں جرائم کی روک تھام کیلئے افسران کو سخت ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع ساو?تھ مازور علی کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جرائم کی مجموعی صورتحال، اہم مقدمات میں پیش رفت، اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی ساو?تھ نے افسران کو ہدایت دی کہ اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، اور گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید تیز اور مو?ثر بنایا جائے، جبکہ تمام افسران و جوان دورانِ گشت باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ ایس ایس پی سائوتھ نے واضح کیا کہ دورانِ ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسنیپ چیکنگ، کامبنگ سرچ آپریشنز، اور ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر ممکن بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: عدم پیشی پر دو اعلیٰ سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے عدالت پیش نہیں ہورہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے مترادف ہے، عدالت کے پاس قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا، عدالت ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں، وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ڈی آئی جی پولیس ذاتی طور پر عدالت پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کیلئے مقرر کی جاتی ہے۔