پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا اہم اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار، امتحانی شعبہ کے سربراہان، اور مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انتظامات جلد مکمل کیے جائیں۔ امتحانی مراکز میں امیدواروں کے لیے مناسب سہولیات، موسمی انتظامات، اور والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نصاب یکجا کرکے ایم ڈی کیٹ پیپر بنایا ہے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے غیر مجاز برقی آلات کے استعمال کی روک تھام کے لیے جَیمرز نصب کیے جائیں گے، جبکہ سوالیہ پرچے صرف گواہوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔ یونیورسٹیوں کو امیدواروں کو کاربن کاپی کے ساتھ ببل شیٹس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

کونسل نے فیصلہ کیا کہ امتحان ختم ہوتے ہی آفیشل آنسر کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی، جبکہ نتائج ایک ہفتے کے اندر شائع کیے جائیں گے۔ نتائج کے 3 دن کے اندر دوبارہ جانچ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ٹیسٹ لینے والی جامعات اور فیسوں کی تفصیل جاری

مزید یہ کہ نتائج کے 10 دن کے اندر یونیورسٹیوں کو جامع تجزیاتی رپورٹ جمع کروانے کی تاکید کی گئی۔ تمام پرچے اور نتائج 12 ماہ تک محفوظ رکھے جائیں گے۔ داخلوں کی ذمہ داری صوبائی حکام اور متعلقہ یونیورسٹیوں پر عائد ہوگی، اور تمام داخلے 28 فروری 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے تمام مراحل شفافیت، دیانت داری اور رازداری کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے، اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل داخلوں کے عمل میں براہِ راست مداخلت نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

MDCAT PMDC اکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایم ڈی کیٹ ایم ڈی کیٹ 2025.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ ایم ڈی کیٹ 2025 ایم ڈی کیٹ 2025 کیے جائیں جائیں گے کے لیے

پڑھیں:

ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کرانے والے 2 ملزم گرفتار 

ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بیان: افغان سرحدی راہداریاں بند، شہری حفاظت کو ترجیح دی جا رہی ہے
  • پاکستان ریلوے نے وزیر ریلوے کے حکم پر لاہور میں شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔
  • پاکستان کا میڈیکل سائنس میں اہم کارنامہ ، ملک میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کر لی
  • اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ریکارڈ کمی
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
  • کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے70 تقرریاں کالعدم قرار دے دیں
  • ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کرانے والے 2 ملزم گرفتار 
  • حق دو عوام کو۔۔بدلونظام کو