کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-30
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے27 اکتوبر 1947ء کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اْس وقت مہاراجا ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک منٹ کی خاموشی یوم سیاہ
پڑھیں:
جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-2
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں مختلف واقعات میں ایک شخص قتل ایک زخمی ،سیاہ کاری کی تہمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا کبوتر پکڑنے کی معمولی بات پر ایک نوجوان لہولہان ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقامحمد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ سہراب جکھرانی میں سیاہ کاری کی تہمت پر ملزم میر جان جکھرانی نے فائرنگ کرکے عبد الرحیم عرف شکر کانگیو کو قتل کردیا او رفرار ہو گیا جبکہ دوسرے واقعے میں مولاداد تھانے کی حدود قصبہ نائچ میں کبوتر پکڑنے کی معمولی بات پرجکھرانی برادری کے افراد نے نوجوان علی گوہر بلیدی کو ڈنڈے مار کر لہولہان کردیا ۔واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو سول اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی زخمی نوجوان کے چچازاد بھاول نے بتایا کہ کبوتر پکڑنے کے جھوٹے الزام میں حملہ کرکے علی گوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔