پاک افواج کیخلاف مذموم مہم ناقابل برداشت ہے‘ حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں‘ افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا‘ پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے‘بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے،ان کے بچے افغانستان میڈیا پر ہیں ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہندوستان کے میڈیا پر ہیں ‘یہ لوگ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی، ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ دیکھ لیں کہ وہ کس کے خلاف ہے، ہماری فوج نے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ امریکا، روس اور آذربائیجان میں پاکستان کا نام لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، سوات میں پاک فوج اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں بچانے گئی تھی، لیکن آپ نے وہاں بھی دہشت گردوں کا ساتھ دیا اور ان کے حق میں ٹوئٹ کیا، آپ نے کہا کہ ہم ان پر ڈرون چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی آلہ کار رہے۔ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے مختلف تنظیموں کو سپورٹ کررہا تھا۔ اب کھلے عام سپورٹ کررہا ہے۔ بانی کے بہنیں بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا، درست قرار دیا ہے۔ اینٹی قوت بنے جب سے پوری دنیا حملہ آور ہوئے جارہی ہے۔ آپ بیانیہ ایک شخص کے خلاف نہیں ملک اور اداروں کے خلاف بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ایک شخص کے خلاف ہوتے تو شہداء کے جنازے پڑھتے۔ این یو ڈی میں جانے والوں کو غدار نہ کہتے۔ اپنے لوگوں کو جونیر میر جعفر اور میر صادق کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان بنا ہوا ہے ملکی بقا کا مسئلہ ہے۔ کے پی میں منشیات اسمگلنگ ہے اور وزیر اعلی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا ہے‘ کے پی میں نہ پانی دیں نہ روڈز دیں ان کو کچھ نہ دیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ آپ ملک کے لیے دھیان کریں، اگر ملک کی طر ف نہ دیکھیں گے تو پھرآپ کو دیکھ لیا جائے گا۔ گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے،ان کے بچے افغانستان میڈیا پر ہیں ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہندوستان کے میڈیا پر ہیں ‘یہ لوگ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں آپ کہتے ہیں ہم ایک شخص کے خلاف ہیں ‘جب سے ہم ایٹمی طاقت بنے ہیں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں ‘تمام لوگ بانی پی ٹی آئی کی ٹویٹس دیکھ لیں ‘آپ کبھی این ڈی یو میں جانے والے کو میر جعفر نہ کہتے ہیں ‘بانی کی بہنوں کی باتیں سن لیں، آپ لوگوں نے جی ایچ کیو پر اوپر حملہ کیا ‘آپ نے وہ سازش کی ہے جس کی خواہش دشمن کرتا ہے ‘میں ترجمانی کروں گا اور اس کے لیے فرنٹ فٹ پر آ کر کھیلوں گا ‘پاک فوج نے سوات میں ماؤں بہنوں کی عزت بچائی ہے ‘پانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو اپنے لوگ قرار دیا ہے‘ میں فارن فنڈنگ کیس سپریم کورٹ لے کر گیا تھا ‘ہم نے بتایا کہ بھارت اور اسرائیل ان کو فنڈنگ کر رہے ہیں ‘ان کے والد کیا کرتے تھے سب کو معلوم ہے،ثاقب نثار ان کا سہولت کار تھا ‘اگر یہ لوگ والدین تک جائیں گے تو بات بہت دور تک جائے گی ‘پاکستان میں قیادت کے ساتھ بہت کچھ ہوا،کوئی بھی لیڈر پاکستان کے در پر نہیں ہوا ‘آپ کا بیانیہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے تو آپ نے حدود کیوں کراس کی ؟آپ نے اپنی حکومت کے لیے ملک کی سالمیت کے کھیلنے کا منصوبہ بنایا ‘ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پوری قوم پاک فوج کی شانہ بشانہ ہے۔آپ کا لیڈر آف اپوزیشن کون ہے؟آپ کی جماعت کا قائد حزب اختلاف کون ہے؟آپ کا نظریہ صرف اقتدار ہی رہا ہے۔9 مئی کے تمام تر شواہد جمع کر لئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے۔وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا ہے۔کیا خیبرپختونخوا میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟پختون اس ملک کی غیور عوام ہے۔ملک کے ہر گاؤں میں افواج کے شہیداء دفن ہیں۔مریم نواز کی طرح آپ بھی کام کریں۔یہ نہیں ہوگا کہ آپ خوارج کا ساتھ دیں۔یہ ممکن نہیں کہ فیلڈ مارشل کو تنقید کا۔گورنر راج لگنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔خوارج کے سب سے بڑے ساتھی کے پی کی حکومت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی میڈیا پر ہیں قرار دیا گیا نے کہا کہ ا کی سالمیت کے خلاف رہے ہیں پاک فوج کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
190ملین پائونڈ کیس، نیب جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی اسامہ ریاض کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات عمومی طور پر ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھیجے جاتے ہیں، کیوں نہ معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھیج دیا جائے؟
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رہا ہے بظاہر اس میں کوئی غیر قانونی پہلو نظر نہیں آتا۔
درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی نے موقف اپنایا کہ جس جج کی تعیناتی چیلنج کی ہے وہ مہنگی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، عدالت کو اس معاملے کی بھی پڑتال کرنی چاہیے۔
دورانِ سماعت وکیل نے ایک بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کا حوالہ بھی دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو بھی اپنی عدالتی طاقت کا مکمل استعمال کرنا چاہیے۔