رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
-- فائل فوٹو
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 دن کی راہداری ضمانت دی جائے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔
رجب بٹ آج صبح پاکستان جانے والی پرواز سے روانہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
علم میں رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ایئرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
برطانوی ویزے کی منسوخی کے بعد رجٹ بٹ کو برطانیہ بدر کیا گیا تھا، ندیم نانی والا بھی ان کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب آسامیوں کے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف کرسچن‘‘ کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے، سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔فیصلے میں عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کیں، فیصلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔